بین الاقوامی

Pervez Musharraf Passes Away:پاکستان کے سابق صدر پرویز مشرف کا طویل علات کےبعد انتقال

Pervez Musharraf Passes Away:سابق صدر کے اہل خانہ نے بتایا ہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی کے اسپتال میں انتقال ہوا ہے،ذرائع کے مطابق جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرِ علاج تھے۔

سابق صدر کے اہلخانہ نے بھی سابق صدر جنرل  پرویزمشرف کے انتقال کی تصدیق کردی ہے، اہلخانہ کے مطابق  پرویز مشرف کا آج علی الصبح دبئی میں انتقال ہوا۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھی مسلح افواج کی جانب سے پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پاکستان کی فوج کے جوائنٹ چیفس آف آرمی اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے جنرل  پرویز مشرف کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

سابق صدر پرویز مشرف گیارہ اگست 1943 کو دہلی میں پیدا ہوئے تھے،پرویز مشرف کو 19 اپریل 1961 کو پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول سے کمیشن ملا تھا۔ پرویز مشرف کو 1998 میں جنرل کے عہدے کے لئے ترقی دی گئی تھی۔ اورانہوں نے  چیف آف آرمی اسٹاف کے طور عہدہ سنبھالا تھا۔ پاکستان کے سابق صدر جنرل پرویز مشرف 79 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔ اس خبر کی تصدیق پاکستانی میڈیا نے کی جانب سے کی گئی ہے۔ پرویز مشرف طویل عرصے سے علاج کے لیے اسپتال میں داخل تھے۔ پرویز مشرف 2001 سے 2008 تک پاکستان کے وزیر اعظم رہے۔ جبکہ 1998 سے 2007 تک آرمی چیف کے عہدے پر بھی فائز رہے۔

والدہ بیگم زرین کا دہلی سے لگاؤ

پرویز مشرف کی والدہ بیگم زرین مشرف کو بھارت سے بڑا لگاؤرہا ​​ہے اور کیوں نہیں ہو؟ انہوں نے یہاں وہ دن  گزارے ہیں، جو ہرعورت کو یاد ہے۔ اپنے کالج کے دنوں کو کون بھول سکتا ہے۔ یہاں تک کہ 2005 میں جب ان کی والدہ ہندوستان آئیں تو وہ لکھنؤ، دہلی اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی بھی گئیں۔ انہیں اپنے پرانے دن یاد آ گئے۔ ان کے پورے خاندان کی بہت سی یادیں ہیں جو ہندوستان کے دارالحکومت دہلی سے جڑی ہوئی ہیں۔ زرین نے 1940  میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) سے تعلیم حاصل کی تھی۔

پرویز مشرف گزشتہ آٹھ سال سے دبئی میں مقیم تھے

رپورٹس کے مطابق ان کی بیماری کے باعث چند ہفتوں سے اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ پرویز مشرف 2016 سے دبئی میں مقیم تھے اور گزشتہ آٹھ سال سے متحدہ عرب امارات میں زیرعلاج تھے۔ مقامی میڈیا کے مطابق پرویز مشرف نے اس سے قبل اپنی باقی زندگی پاکستان میں گزارنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔

  -بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

2 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

2 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

3 hours ago