پڑوسی ملک پاکستان میں ایک سال کے دوران گدھوں کی تعداد میں ایک لاکھ اضافہ کے ساتھ بڑھ کر 59 لاکھ ہوگئی ۔ گائے،بھینسوں،اونٹوں اور بھیڑ بکریاں بھی بڑھ گئیں البتہ گھوڑوں کی تعداد نہ بڑھ سکی۔ پاکستان میں آج پیش کردہ اقتصادی سروے میں بتایا گیا ہے کہ ملک میں گدھوں کی تعداد 59 لاکھ تک پہنچ گئی جبکہ گزشتہ مالی سال ملک میں گدھوں کی تعداد 58 لاکھ تھی اور سال 2021-22 میں گدھوں کی تعداد 57 لاکھ تھی۔اقتصادی سروے کے مطابق ایک سال میں اونٹوں کی تعداد میں بھی اضافہ نہیں ہوا جبکہ ایک سال میں بکریوں اور بکروں کی تعداد میں 2 کروڑ 2 لاکھ کا اضافہ ہوا اور بھیڑوں کی تعداد میں ایک سال میں 40 لاکھ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کے وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب مالی سال 24-2023 کا اقتصادی سروے جاری کردیا اور کہا کہ مہنگائی کی شرح 48 فیصد سے کم ہو کر 11 فیصد تک آ گئی۔ جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔ پالیسی ریٹ کو بھی بتدریج نیچے آنا چاہیے۔ آئی ایم ایف نے 9 ماہ کے اسٹینڈبائی پروگرام میں مالیاتی نظم نسق کو تسلیم کیا۔ ہمارے پاس آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کے سوا کوئی پلان بی نہیں۔اقتصادی سروے پیش کرنے کی تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جس کے بعد وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے معاشی ٹیم کے ہمراہ بریفنگ دی۔
بریفنگ کے آغاز میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ جب مالی سال 24-2023 شروع ہوا تو اس وقت میں پرائیویٹ سیکٹر میں تھا۔ میں نے کہا کہ ہمیں آئی ایف ایم کے پاس جانا چاہیے کیونکہ ہمارے پاس پلان بی نہیں تھا۔انہوں نے کہا کہ میں نے آئی ایم ایف کے پروگرام میں جانے کو ترجیح دی۔ ہم آئی ایم ایف کے پاس نہ جاتے تو صورتحال مختلف ہوتی۔ اگر ہم 9 ماہ کا معاہدہ نہ کرتے تو اس وقت ٹارگٹ طے نہیں کر رہے ہوتے۔انکا کہنا تھا کہ مہنگائی کی شرح 48 فیصد تک گئی، مہنگائی کی شرح اب نیچے آئی ہے۔ مہنگائی کی شرح 11 فیصد پر آئی ہے، مہنگائی کی شرح جلد سنگل ڈیجٹ پر آجائے گی۔
بھارت ایکسپریس۔
اداکار کے کے مینن آنے والی اسٹریمنگ سیریز ’سیٹاڈیل: ہنی بنی‘ میں نظر آئیں گے،…
نیوزی لینڈ کے خلاف تیسرے ٹسٹ میچ کی پہلی اننگ میں سرفراز خان کچھ خاص…
پورنیہ کے ایس پی کارتیکیہ شرما نے گرفتار ملزم کے بارے میں مزید کہا کہ…
کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے نے کرناٹک میں وزیراعلیٰ سدارمیا اورنائب وزیراعلیٰ ڈی کے شیوکمارکے…
اس سے قبل 15 اکتوبر کو مغربی جکارتہ میں درجنوں گھروں میں آگ لگنے سے…
ہردیپ سنگھ پوری نے کہا کہ پی ایم نریندر مودی کی قیادت میں، ہندوستان میں…