بین الاقوامی

Pakistan Presidential Election 2024: صدارتی انتخاب میں پاکستانی ارکان پارلیمنٹ نے ڈالے ووٹ، آصف علی زرداری کی جیت یقینی

اسلام آباد: پاکستان کی قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین نے ہفتے کے روز صدارتی انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے، جس میں آصف علی زرداری کی جیت تقریباً یقینی سمجھی جا رہی ہے۔ اگر زرداری منتخب ہو گئے تو وہ دوسری بار پاکستان کے صدر بنیں گے۔ پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این) نے 68 سالہ زرداری کو اپنا مشترکہ امیدوار قرار دیا ہے۔ وہیں، سنی اتحاد کونسل (SIC) کے امیدوار 75 سالہ محمود خان اچکزئی صدارتی عہدے کے لیے الیکشن لڑ رہے ہیں۔

ووٹنگ صبح 10 بجے شروع ہوئی

پاکستان کے 14ویں صدر کے لیے ووٹنگ صبح 10 بجے شروع ہوئی جو شام 4 بجے تک جاری رہی۔ پاکستان کے نئے صدر موجودہ صدر ڈاکٹر عارف علوی کی جگہ لیں گے، جن کی پانچ سالہ مدت گزشتہ سال ختم ہو گئی تھی۔ حالانکہ، وہ نئے الیکٹورل کالج کی تشکیل تک عہدے پر برقرار رہیں گے۔ آئین کے مطابق صدر کا انتخاب بالواسطہ طور پر وفاقی اور صوبائی پالیسی سازوں پر مشتمل الیکٹورل کالج کرتا ہے۔ ووٹنگ کے لیے پارلیمنٹ ہاؤس اور صوبائی اسمبلیوں کی عمارتوں کو پولنگ اسٹیشنز میں تبدیل کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: مالدیپ کے لوگ معذرت خواہ ہیں، ہمیں افسوس ہے – مالدیپ کے سابق صدر نے مانگی معافی

زرداری نے اپنا ووٹ کاسٹ کیا

زرداری نے پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں صدارتی انتخاب میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔ دوپہر تک ووٹ کاسٹ کرنے والے اہم لیڈران میں وزیر اعظم شہباز شریف، پیپلز پارٹی کے لیڈر بلاول بھٹو زرداری، پی ٹی آئی پارٹی کے لیڈر عمر ایوب اور مسلم لیگ ن کے اسحاق ڈار شامل ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ان کے والد آصف زرداری ایک بار پھر صدر بنیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

At least 116 dead, several injured: ہاتھرس میں موت کا ستسنگ،بابا کے قدموں کے دھول کیلئے مچی بھگدڑ میں 116 افراد ہلاک،زخمیوں کی تعداد بھی 100 سے زائد

 صدر جمہوریہ، نائب صدر ہند، پی ایم مودی ،امت شاہ ،راہل گاندھی ،اکھلیش یادو، پرینکا…

6 hours ago

Sai Tamhankar Casting Couch: ڈائریکٹر اور پروڈیوسر کے ساتھ گزارنی تھی رات، مشہور اداکارہ کو فلم کے بدلے ملا تھا ’گندہ آفر‘

اب ایک مشہوراداکارہ نے اپنے ساتھ ہوئی کاسٹنگ کاؤچ سے متعلق بڑا انکشاف کیا ہے۔…

7 hours ago

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ملی راحت، القادر ٹرسٹ معاملے میں عدالت نے دی ضمانت

القادر ٹرسٹ معاملے میں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ضمانت مل گئی…

7 hours ago