بھارت ایکسپریس۔
Seema Haider Pakistan: سیما حیدراوراس کے شوہرسچن کو ضمانت مل گئی ہے۔ کچھ شرائط پرانہیں جیل سے رہا کیا گیا ہے۔ عدالت نے کہا ہے کہ آپ کواگرشہرسے باہرکہیں جانا ہے تو پولیس کو جانکاری دینی ہوگی۔ آپ سچن کے ایڈریس پرہی رہیں گے۔ جب تک مقدمہ چلتا ہے آپ کو کہیں نہیں جانا ہے۔ وہیں سیما حیدرکا پاکستانی شوہرغلام حیدرسوشل میڈیا کے ذریعہ ہندوستانی حکومت سے اپیل کررہا ہے کہ ان کی اہلیہ کو پاکستان بھیجا جائے۔
دوسری جانب، پاکستان سے سیما حیدرکو واپس بھیجنے کی مسلسل دھمکی بھی مل رہی ہے۔ حال ہی میں پولیس کے ٹریفک کنٹرول سیل کوایک دھمکی آمیزکال آئی ہے۔ فون کرنے والے نے کہا، ’’اگرسیما حیدرواپس نہیں آئیں تو بھارت برباد ہوجائے گا۔‘‘ پاکستانی سے دھمکی ملنے پر سیما حیدرنے کہا، میں ایسی دھمکیوں سے ڈرنے والی نہیں ہوں، میں ہندوستان میں ہی رہوں گی۔ پاکستانی حکومت کیا کر رہی ہے، ایسے لوگوں پرکارروائی کیوں نہیں کرتی۔
باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری کی مسکان پسند
ایک پرائیویٹ نیوزچینل سے بات چیت میں پاکستانی خاتون سیما حیدرنے باگیشور دھام والے دھیریندر شاستری کو پسند کرنے کی بات کہی ہے۔ سیما حیدر نے کہا کہ باگیشور دھام کے دھیریندر شاستری مجھے اچھے لگتے ہیں۔ مجھے ان کی مسکان پسند ہے۔ میں ان کے دربار میں جاسکتی، لیکن عدالت کی وجہ سے کہیں نہیں جاسکتی۔ عدالت کا میرے حق میں فیصلہ آئے گا۔ میں ہندوستان میں ہی رہوں گی، یہیں مجھے جینا مرنا ہے۔
کیا ہے پورا معاملہ؟
پاکستانی خاتون سیما حیدر کی نوئیڈا کے سچن نام کے شخص سے پب جی گیم پر دوستی ہوئی تھی۔ اس کے بعد دونوں کے درمیان ویڈیو کالنگ کے ذریعہ قربت بڑھنے لگی۔ 13 مئی کو سیما حیدر نیپال کے راستے بس میں سوارہوکرہندوستان میں آگئی تھی۔ سیما حیدر ربوپورہ کے امبیڈکر نگر میں کرائے پرمکان لے کر سچن کے ساتھ رہنے لگی۔ پولیس کو جب پاکستانی لڑکی کے غیرقانونی طریقے سے ہندوستان آنے اور رہنے کی اطلاع ملی تب تک سچن اور سیما چار بچوں کو لے کر بھاگ گئے۔ پولیس ٹیم نے سبھی کو ہریانہ کے بلبھ گڑھ سے پکڑا۔ سچن، اس کے والد نیترپال اور سیما کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا۔ عدالت کے حکم پر تینوں کو جیل بھیجا گیا۔ عدالت نے بچوں کی عمر کم ہونے کے سبب ان کی ماں سیما کے ساتھ جیل بھیجا تھا۔ حالانکہ بعد میں سبھی کو ضمانت مل گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…