ایک طرف پاکستان میں عوام مہنگائی سے بے حال ہے تو وہیں اب یہاں کی سیاست میں ایک بارپھرہلچل دکھائی دینے لگی ہے۔ واضح ہرے کہ پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے آئی ایم ایف معاہدے اورقرض پرمنحصر رہنے سے متعلق وزیراعظم شہبازشریف حکومت کی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ لوگوں کوان کے حال پرنہیں چھوڑیں گے اوروہ جانتے ہیں کہ حکومت کیسے بنائی اورگرائی جاتی ہے۔
جولائی 2023 میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کوتین ارب امریکی ڈالرکا قرض دینے کے معاہدے کومنظوری دی تھی۔ اس ہفتے کی شروعات میں وزیرخزانہ محمد اورنگ زیب نے آگاہ کیا تھا کہ اگر پاکستان نے خبردارکیا تھا کہ اگرپاکستان نے ٹیکس ریونیومیں اضافہ نہیں کیا تواسے آئی ایم ایف سے قرض لینے کی ضرورت پڑتی رہے گی۔
لوگوں کوان کے حال پر نہیں چھوڑیں گے: آصف علی زرداری
میڈیا رپورٹ کے مطابق، آصف علی زرداری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ آئی ایم ایف کا قرض لوگوں کے لئے ایک امتحان ہے۔ ہم جانتے ہیں کہ حکومت کیسے بنائی اورگرائی جاتی ہے۔ ہم لوگوں کو ان کے حال پرنہیں چھوڑیں گے۔ انہوں نے وعدہ کیا کہ پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی) فیصلہ کن قدم اٹھائے گی۔
پی پی پی لیڈران نے صدرسے کی ملاقات
واضح رہے کہ بدھ کو پی پی پی لیڈران نےلاہورمیں صدرجمہوریہ آصف علی زرداری سے ملاقات کی تھی۔ اس دوران لیڈران نے مرکزاورریاستی حکومت سے متعلق ناراضگی ظاہرکی۔ انہوں نے کہا کہ تھا کہ پارٹی سے اس کے حقوق چھینے جا رہے ہیں۔ مرکزاورپنجاب حکومت پارٹی کی مدد نہیں کررہے ہیں۔ اتنا ہی نہیں منتخب لیڈر اپنے حلقے میں ترقیاتی کام تک نہیں کرا پا رہے ہیں۔ لیڈران نے کہا کہ ہمیں بھی عوام نے ووٹ دیا ہے، ہمیں اپنے رائے دہندگان کو مطمئن کرنا ہے۔ اس پرصدرآصف علی زرداری نے کہا کہ ان پریشانیوں کا جلد ہی حل نکالنا ہوگا۔
بھارت ایکسپریس۔
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…