-بھارت ایکسپریس
Pakistan Political Crisis: پاکستان میں سیاسی درجہ حرارت پھر گرم ہونے لگا ہے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سربراہ عمران خان اور برسراقتدار مسلم لیگ (نواز) کے لیڈران کے درمیان جم کر زبانی حملے ہو رہے ہیں۔ حال ہی میں ایک ایسا ہی بیان عمران خان کی پارٹی کے لیڈر کے طرف سے آیا ہے، جس پر خوب بحث ہو رہی ہے۔
دراصل، عمران خان کی پارٹی کے لیڈر فیاض الحسن نے پاکستان مسلم لیگ-نواز کی نائب صدر مریم نواز پر حال ہی میں جم کرتنقید کی۔ انہوں نے کہا، ”کل بیگم صفدر نے کہا کہ عمران خان کو بہادری نوازشریف سے قرض لے لینا چاہئے۔ یہ بالکل ویسے ہی ہے جیسے کوئی کہے کہ سنی لیونی سے غیرت بطورقرض لے لو۔“
فیاض الحسن نے نواز شریف پر کی تنقید
فیاض الحسن یہیں نہیں رکے۔ انہوں نے مریم نواز پرتنقید کرتے ہوئے کہا، ”شرم سے ڈوب مرنا چاہئے تیرا باپ سلطان مفرور 4 ہفتے کا کہہ کر 4 سال سے باہر سے نہیں آیا ہے۔ وہ پورے پاکستان کے اداروں کو چونا لگا کے اور پورے پاکستان کی ایجنسیوں کو چونا لگا کے 50 روپئے کے اسٹامپ پر لکھ کر گیا اور اس 50 روپئے کے اسٹامپ پر ضمانت دی سلطان مجبور شہباز شریف نے۔“ فیاض الحسن نے مزید کہا، ”سلطان مجبور شریف شہباز نے ضمانت دیتے ہوئے کہا کہ بھائی جان انہیں جانے دو میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ 4 ہفتے میں واپس آجائے گا۔“
‘ہمیشہ عمران خان کا نام لیتی رہتی ہیں مریم’
فیاض الحسن نے اپنے بیان میں کہا، ”بیگم صفدر کی تقریر میں صرف عمران خان ہی ہوتے ہیں۔ وہ صبح شام عمران-عمران کرتی رہتی ہیں۔ بیگم صفدر ہمیشہ کہتی ہیں تم عمران خان، تمہارا عمران خان، یہ عمران خان، وہ عمران خان۔ اس کو پکڑو، اس کو گرفتار کرو، اس کو عدالت میں لاو، میرا دل راضی نہیں ہوتا، میرا دل نہیں لگتا۔
-بھارت ایکسپریس
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…
اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…
سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…
کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…