پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں جمعہ کی علی الصبح ایک خوفناک سڑک حادثے میں کم ازکم 40 افراد جاں بحق جبکہ 8 دیگرزخمی ہو گئے۔ تیزرفتاری اورگنجائش سے زیادہ مسافروں کو لے جانے والی بس بے قابو ہوکرشاہراہ سے گہری کھائی میں جا گری۔ رپورٹ کے مطابق، یہ حادثہ بلوچستان اورخیبرپختونخوا کی سرحد کے قریب واقع دشوارگزارعلاقے دانا سرمیں پیش آیا۔
بلوچستان حکومت کے ترجمان شاہد رند نے بتایا کہ بس تیزرفتاری سے جا رہی تھی اورڈرائیورکے قابوکھودینے کے بعد سیدھی پتھریلی کھائی میں جا گری۔ ترجمان کے مطابق، حادثے کا شکارہونے والی بس میں صرف اس کے اپنے مسافرہی نہیں تھے بلکہ ایک دوسری بس خراب ہوجانے کے بعد اس کے مسافروں کو بھی اسی بس میں سوارکرلیا گیا تھا۔ اس وجہ سے بس میں گنجائش سے کہیں زیادہ افراد موجود تھے۔ انتظامیہ جاں بحق افراد کی شناخت میں مصروف ہے۔
پاکستان کے صدرآصف علی زرداری نے حادثے پرگہرے رنج وغم کا اظہارکرتے ہوئے جاں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کی۔ انہوں نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اورمتعلقہ حکام کوہدایت دی کہ زخمیوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ بلوچستان کے وزیراعلیٰ سرفرازبگٹی نے بھی حادثے پرافسوس کا اظہارکرتے ہوئے حکام کو ہدایت دی کہ تمام زخمیوں کے علاج میں کوئی کوتاہی نہ برتی جائے۔ حالیہ برسوں میں یہ حادثہ پاکستان کے بدترین سڑک حادثات میں سے ایک قراردیا جا رہا ہے۔
پاکستان میں حادثات میں کیوں ہو رہا ہے اضافہ؟
پاکستان میں سڑک حادثات عام بات ہیں۔ اس کی اہم وجہ خراب سڑکیں، ٹریفک پرٹھیک سے عمل نہ ہوما، اوورلوڈنگ اور لاپرواہی سے گاڑی چلانا شامل ہیں۔ پہاڑی علاقوں میں سنکری اورخطرناک سڑکوں کی وجہ سے ایسے حادثات کا خطرہ مزید بڑھ جاتا ہے۔ اس سے پہلے مئی 2025 میں شمال-مغربی پاکستان میں ایک منی بس موٹر وے پرکھڑی ایک بس ٹکراگئی تھی۔ اس حادثے میں 17 لوگوں کی موت ہوئی تھی، جبکہ پانچ دیگر زخمی ہوئے تھے۔ مسلسل ہو رہے ایسے حادثات پاکستان میں سڑک سیکورٹی سسٹم پرسنگین سوالات کھڑے کررہی ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو-
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…
راہل گاندھی کی حامی نیہا بورا نے کہا کہ ’بنگلہ دیش نے ہمیں ایک راستہ…
آئی ٹی سے متعلق پارلیمانی کمیٹی کے چیئرمین نے کہا کہ بھارت تجارتی یا سوشل…
وزیر اعظم نریندر مودی کی عوامی زندگی اور حکمرانی کے 25 سال مکمل ہونے پر…
ویسٹ انڈیز کے خلاف چوتھے ٹی 20 میں ایک چھکا لگاتے ہی ابھیشیک شرما نے…
کانگریس لیڈر نے صدر دروپدی مرمو سے دشیانت گوتم کی تقرری پر دوبارہ غور کرنے…