پڑوسی ملک پاکستان میں عام انتخابات میں پولنگ کے بعد نتائج آنے کا سلسلہ جاری ہے۔صبح سے ہی جو نتائج آرہے ہیں ان میں آزاد امیدوار سبقت حاصل کرتے نظرآرہے ہیں اور یہ آزاد امیدوار عمران خان یا پی ٹی آئی کے حامی امیدوار ہیں جس کی بنیاد پر پی ٹی آئی حکومت سازی کا دعویٰ پیش کرسکتی ہے ۔ البتہ شریف خاندان کیلئے جھٹکے کے باوجود اچھی خبر یہ ہے کہ شہباز،نواز،مریم اور اورنگزیب سارے لوگ اس انتخاب میں کامیاب ہوگئے ہیں۔لیکن دوسری جانب پاکستان کی قومی اسمبلی کے اب تک کے غیر سرکاری و غیر حتمی نتائج کے مطابق پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدواروں نے 30، مسلم لیگ (ن) نے 22اور پپیلزپارٹی نے 16نشستیں جیتی ہیں۔
پاکستان فوج کی جانب سے جاری شدہ بیان میں عام انتخابات کے پرامن اور تشدد سے پاک انعقاد پر قوم کو مبارک باد پیش کی گئی ہے۔راولپنڈی سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستانی مسلح افواج اور قانون نافذ کرنے والے دیگر ادارے اس بات پر فخر محسوس کرتے ہیں کہ انہوں نے انتخابی عمل کے دوران، سول طاقت کی مدد سے اور پاکستان کے آئین کے مطابق تحفظ فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ تقریباً 6000 انتہائی حساس پولنگ سٹیشنز پر ایک لاکھ 37 ہزار فوجی اہلکاروں اور سول آرمڈ فورسز کی تعیناتی کے ساتھ عوام کے لیے محفوظ ماحول کو یقینی بنایا گیا۔
حالیہ بزدلانہ دہشت گرد حملوں کے باوجود، جن میں زیادہ تر کے پی اور بلوچستان میں تھے، جن کا مقصد انتخابی عمل میں خلل ڈالنا تھا، افواج پرعزم رہیں اور پورے پاکستان میں امن اور سلامتی کو مؤثر طریقے سے یقینی بنایا۔پاکستان فوج کے جاری شدہ بیان کے مطابق ان حملوں میں 12 افراد (جن میں سیکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے 10 اہلکار بھی شامل ہیں) جان سے گئے اور 39 زخمی ہوئے۔قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کا شکریہ واجب ہے جنہوں نے جمہوری عمل کے تحفظ کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کام کیا۔ ہمیں پوری امید ہے کہ ہماری قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور یہ انتخابات پاکستان میں جمہوریت کو مزید مستحکم کرنے کے لیے محرک کا کام کریں گے نیز پاکستان کے عوام کی امنگوں کو پورا کرنے کی راہ ہموار کریں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…
ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…
بی جے پی صدر کا انتخاب 10 فروری سے 20 فروری کے درمیان ہو سکتا…
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد…
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…