بین الاقوامی

Pakistan General Election Results: پاکستان میں انتخابی نتائج پر فوج کا بڑا بیان، کون ہوگا وزیراعظم،کردیا اعلان

پاکستان کی سیاسی  تاریخ میں پہلی بار قومی اسمبلی میں انڈیپنڈنٹ کو اکثریت مل گئی ، پاکستان تحریک انصاف کےحمایت یافتہ آزاد امیدوار 99 نشستیں جیت گئے، مسلم لیگ ن دوسرے اورپیپلزپارٹی تیسرے نمبر پر ہیں۔تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے265 نشستوں میں سے250 کے نتائج الیکشن کمیشن آف پاکستان نے جاری کردیئے۔جس کے تحت تحریک انصاف کے حمایت یافتہ ننانوے آزاد امیدوار کامیاب قرار پائے جبکہ اب تک کےسرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ نون کی دوسری اور پیپلزپارٹی کی تیسری پوزیشن ہے۔مسلم لیگ ن نے اب تک قومی اسمبلی کی اکہتر نشستیں اور پیپلزپارٹی نے تریپن نشستیں جیتی ہیں جبکہ ایم کیوایم پاکستان سترہ، قاف لیگ تین، جے یو آئی ایف اور استحکام پاکستان پارٹی نے دو دو نشستیں حاصل کی ہیں۔بلوچستان نیشنل پارٹی، مجلس وحدت المسلمین اور پی ایم ایل ضیا کو ایک ایک نشست ملی۔

اس بیچ  پاکستان کے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل سید عاصم منیر نے 8 فروری 2024 کو ملک بھر میں عام انتخابات کے کامیاب انعقاد پر قوم، نگران حکومت، الیکشن کمیشن، سیاسی جماعتوں اور تمام جیتنے والے امیدواروں کو مبارکباد دی ہے۔قوم کے نام پیغام میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستانی عوام کی اپنے حق رائے دہی کے استعمال کے لیے آزادانہ اور بلا روک ٹوک شرکت جمہوریت کے لیے ان کے عزم کا ثبوت ہے۔انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قیادت اور اہلکار بے تحاشا مشکلات کے باوجود انتخابی عمل کے لیے محفوظ ماحول بنانے کے لیے تعریف کے مستحق ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ قومی میڈیا، سول سوسائٹی، سول انتظامیہ کے تعمیری کردار نے انتخابات کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا، عدلیہ کے ارکان کے تعمیری کردار نےانتخابی مشق کے کامیاب انعقاد کو ممکن بنایا۔آرمی چیف نے کہا کہ انتخابات جیتنے اور ہارنے کا مقابلہ نہیں بلکہ عوام کے مینڈیٹ کا تعین کرنے کی مشق ہے، سیاسی قیادت،کارکنوں کو ذاتی مفادات سے بالاتر حکومت، عوام کی خدمت کرنے کے لیے ہم آہنگ کرنا چاہیے، یہ جمہوریت کو فعال اور بامقصد بنانے کا واحد راستہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام نے آئینِ پاکستان پر اپنا مشترکہ اعتماد ظاہر کیا ہے، اب تمام سیاسی جماعتوں پر فرض ہے کہ وہ سیاسی پختگی اور اتحاد کے ساتھ اس کا جواب دیں۔

جنرل عاصم منیر نے کہا کہ تمام جمہوری قوتوں کی نمائندہ حکومت ملک کی متنوع سیاست کو قومی مقصد کے ساتھ بہتر طریقے سے پیش کرے گی، انتخابات اور جمہوریت پاکستان کے عوام کی خدمت کا ذریعہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ قوم کو انتشار کی سیاست سے آگے بڑھنے کے لیے مستحکم ہاتھوں اور ایک شفا بخش رابطے کی ضرورت ہے، پولرائزیشن اور انتشار 25 کروڑ آبادی والے ترقی پسند ملک کے لیے موزوں نہیں ہے۔چیف آف آرمی اسٹاف نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اِس قومی سنگ میل سے آگے بڑھتے ہوئے ہمیں اس بات پر غور کرنا چاہیے کہ آج ملک کہاں کھڑا ہے، باقی اقوام میں ہمارا صحیح مقام کہاں ہونا چاہیے۔آرمی چیف نے خواہش کا اظہار کیا کہ یہ انتخابات سیاسی اور معاشی استحکام لائیں اور ہمارے پیارے پاکستان کے لیے امن اور خوشحالی کا مرکز ثابت ہوں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Dewas Spurious Liquor Tragedy: مدھیہ پردیش کے دیواس میں مشتبہ زہریلی شراب سے 13 اموات، چار دوستوں کی ایک ساتھ موت سے مچی سنسنی

صرف 20 دن کے اندر چاندانا اور بنجانا گاؤں میں 13 افراد کی مشتبہ حالات…

34 minutes ago

INDIA Alliance Mega Rally: ایس آئی آر کے معاملے پر سنجے دت نے کھولا محاذ، یکم نومبر کو دہلی میں ’ووٹ بچاؤ، ملک بچاؤ‘ ریلی

کانگریس کے ہریانہ انچارج نے الیکشن کمشنر گیانیش کمار کے استعفے اور بیلٹ پیپر کے…

2 hours ago

India vs New Zealand: تلک ورما بنے ٹیم انڈیا کے ہیرو، بھارت نے پھر کیا کمال، نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز میں 2-0 کی برتری حاصل

کرائسٹ چرچ میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو…

2 hours ago

Delhi School Incident: دہلی کے اسکول میں دردناک واقعہ، بارہویں جماعت کی طالبہ نے اسکول کیمپس میں لگائی آگ، موقع پر ہی موت

دہلی کے کرشنا نگر میں واقع سروودیہ بال ایوم بالیکا ودیالیہ میں بارہویں جماعت کی…

2 hours ago

Priti Adani Calls For Skilled Talent: بھارت کے سیمی کنڈکٹر مشن کو مضبوط بنانے کے لیے ہنرمند افرادی قوت ضروری: پریتی اڈانی

اڈانی یونیورسٹی کی صدر نے صنعت اور تعلیمی اداروں کے درمیان اشتراک بڑھانے پر زور…

2 hours ago