بین الاقوامی

پاکستان: سابق وزیر اعظم نواز شریف6 سال بعد بلامقابلہ منتخب ہوئے پی ایم ایل-این کے صدر

پاکستان کے تین باروزیر اعظم رہ چکے نوازشریف کو لاہور میں منگل کو پارٹی کے الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) صدرکے طور پر بلامقابلہ منتخب کرلیا گیا ہے۔ شہباز شریف کے عہدہ چھوڑنے کے بعد سینئرلیڈران نے پارٹی کی قیادت کرنے کے لئے ان سے واپسی کی گزارش کی تھی۔ نواز شریف کے خلاف کسی بھی امیدوارنے پرچہ نامزدگی داخل نہیں کی۔ پناما پیپرلیک معاملے میں عدالت کے فیصلے کے بعد انہیں یہ عہدہ گنوانا پڑا تھا۔

پی ایم ایل-این کے چیف الیکشن کمشنررانا ثناء اللہ نے اس بارے میں ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کے بعد لاہورکے ایک ہوٹل میں ہونے جا رہی پی ایم ایل-این جنرل کاؤنسل کی میٹنگ میں نوازشریف کے صدرعہدے پر مہرلگائی جائے گی۔ نوازشریف صدرعہدے کے امیدواربھی ہیں۔

جنرل کاؤنسل کے 3500 اراکین لیں گے حصہ

پاکستان مسلم لیگ-نوازکے جنرل کونسل اجلاس کے لئے ہوٹل میں تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ اجلاس میں ملک بھرسے جنرل کونسل کے 3500 ممبران پارٹی کے قائم مقام صدرشہباز شریف، چیف آرگنائزر مریم نواز شریف، مرکزی، صوبائی، ڈویژنل، ضلعی، تحصیل اورسٹی، آزاد کشمیرسمیت چاروں صوبوں کی سطح کے عہدیداران شرکت کریں گے۔ گلگت بالتستان کے افسران کے سطح کے اراکین بھی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

کئی امور پر پیش کی جائیں گی تجاویز
اجلاس میں مرکزی جنرل سیکرٹری احسن اقبال سبھی کا استقبال کریں گے۔ اس کے بعد پارٹی کے آئین میں ترمیم کی تجویزپیش کی جائے گی اور شرکاء سے اس کی منظوری لی جائے گی۔ جس کے بعد صدرکے عہدے کے لئے ووٹنگ کا عمل ہوگا اورچیف الیکشن کمشنر رانا ثناء اللہ صدرکے عہدے کے لیے انتخاب کے نتائج کا اعلان کریں گے۔ اس کے ساتھ مقبوضہ کشمیراورفلسطین کے مسلمانوں سے اظہاریکجہتی سمیت مختلف امورپرتجاویزپیش کی جائیں گی۔

اجلاس سے نومنتخب صدر کریں گے خطاب 

تجاویزکی منظوری کے بعد قائم مقام صدرشہباز شریف اجلاس سے خطاب کریں گے اور اس کے بعد نومنتخب صدر مرکزی جنرل کونسل کے اجلاس سے خطاب کریں گے اورسب کے سامنے اپنے خیالات پیش کریں گے۔ قبل ازیں مسلم لیگ (نواز) پارٹی کے صدارتی انتخاب کا عمل ماڈل ٹاؤن میں واقع پارٹی کے مرکزی سیکریٹریٹ میں مکمل ہوا، جہاں رانا ثناء اللہ کی سربراہی میں مسلم لیگ (نواز) کے الیکشن کمیشن نے امیدواروں سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے۔

 بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

23 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

52 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago