بھارت ایکسپریس–
پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان آکسفورڈ کے چانسلرعہدے کے لئے جیل سے ہی آن لائن پرچہ نامزدگی داخل کرکے الیکشن لڑسکتے ہیں۔ یہ جانکاری ان کے قریبی ساتھیوں سے ملی ہے۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق وزیراعظم عمران خان (71) کئی معاملوں میں گرفتار کئے جانے کے بعد اگست 2023 سے جیل میں بند ہیں۔
عمران خان کو کچھ معاملوں کے لئے قصوروار بھی ٹھہرایا گیا ہے، جن میں سب سے لمبی سزا آج کی تاریخ میں 9 سال کی ہے۔ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اگست 2018 سے اپریل 2022 تک پاکستان کے وزیراعظم تھے۔
آکسفورڈ یونیورسٹی سے حاصل کی ہے تعلیم
عمران خان نے 1972 میں کیبل کالج، آکسفورڈ میں اکنامکس اور سیاست کی تعلیم حاصل کی۔ انہوں نے 1971 میں پاکستان کے لئے پہلا ٹسٹ کرکٹ میچ کھیلا اور ساتھ ہی آکسفورڈ یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کی کپتانی بھی کی۔ سال 2005 میں عمران خان بریڈ فورڈ یونیورسٹی کے چانسلر بنے اور 2014 تک اس عہدے پر رہے۔
جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں عمران خان
ذرائع کے مطابق، عمران خان پاکستان میں اپنی جیل کوٹھری سے آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلر عہدے کا الیکشن لڑیں گے۔ پاکستان کے سابق وزیراعظم اور سابق کرکٹر عمران خان 10 سال کی جیل کی سزا کاٹ رہے ہیں، اس کے باوجود وہ آن لائن الیکشن میں حصہ لیں گے۔
آن لائن ہوگا چانسلر کا الیکشن
عمران خان کے انٹرنیشنل معاملوں کے مشیرسعید زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان آکسفورڈ یونیورسٹی کے چانسلرعہدے کا الیکشن لڑیں گے، کیونکہ عوام کا مطالبہ ہے کہ انہیں الیکشن لڑنا چاہئے۔ پہلی بار چانسلر کے لئے الیکشن آن لائن ہوگا، جبکہ روایتی طریقہ کارمیں گریجویٹس کومکمل تعلیمی لباس میں اس عمل میں شرکت کرنی ہوتی ہے۔ چانسلرکا باوقارعہدہ یونیورسٹی کے فارغ التحصیل افرادکے پاس ہوتا ہے، جوعموماً لیڈرہوتے ہیں۔ سعید زلفی بخاری نے پاکستان کے جیونیوزسے بات کرتے ہوئے تصدیق کی کہ عمران خان اس عہدے کے لیے الیکشن لڑیں گے۔ برطانیہ کے سابق وزرائے اعظم سرٹونی بلیئراوربورس جانسن بھی یونیورسٹی کے چانسلربننے کے امیدواروں میں شامل ہیں۔
پی ٹی آئی کا کیا ہے موقف؟
حالانکہ خود عمران خان یا ان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان نہیں آیا ہے۔ قابل ذکرہے کہ آکسفورڈ یونیورسٹی میں یہ عہدہ 80 سالہ لارڈ پیٹن کے استعفیٰ کے بعد خالی ہوا ہے، جنہوں نے 21 سالوں تک اس عہدے پر رہنے کے بعد عہدہ چھوڑ دیا ہے۔
بھارت ایکسپریس–
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…