پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف۔ (فائل فوٹو)
نئی دہلی: ہندوستان نے 7 مئی کو’آپریشن سندور‘ کوانجام دیا، جس میں پاکستان کے دعوے کی پول کھل گئی ہے۔ پاکستان دعویٰ کررہا تھا کہ اس نے ہندوستان کے 5 ایئرکرافٹ کوبھی مارگرایا۔ پاکستان اپنے ہی جھوٹے دعوے میں پھنس گیا، جب وزیردفاع سے اس پر سوال پوچھ لیا گیا۔ پاکستان کے وزیردفاع خواجہ آصف سے جب سی این این نے ہندوستانی طیاروں کو گرانے کے ثبوت مانگے تو پاکستان غیرذمہ دارانہ رویہ پر اترآیا۔
اس نے خود کسی ذرائع کا حوالہ نہ دے کر سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو کا ذکرکیا۔ اس نے ویڈیوز کی تصدیق کرنے کی بھی ذمہ داری نہیں دکھائی۔ خیر دکھاتا بھی کیسے، جب اس نے ہندوستانی فوج کے کسی ایئرکرافٹ کو مارا ہی نہیں، تو پھرثبوت کہاں سے لے کرآتا۔ ایسے میں پاکستان ایک بار پھر دنیا کے سامنے جھوٹے دعوے سے متعلق بے نقاب ہوگیا ہے۔
کن ایئرکرافٹ کو گرانے کا کررہا تھا دعویٰ؟
’آپریشن سندور‘ میں پاکستان کے فوجی ذرائع کی طرف سے دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ انہوں نے اپنے تحفظ میں پانچ ہندوستانی فضائیہ کے جیٹ طیاروں اورایک ڈرون کومارگرایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ گرائے گئے طیاروں میں تین رافیل جیٹ طیارے فرانس میں بنائے گئے جدید ترین ملٹی رول لڑاکا طیارے، نیز ایک MiG-29 اور ایک Su-30 جنگجوطیارے شامل ہیں۔ جب سی این این نے پاکستان کے وزیردفاع سے ثبوت مانگے تووزیردفاع نے سوشل میڈیا پروائرل ہونے والی ایک ویڈیوکا حوالہ دیا۔
پاکستانی وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں ہندوستان کی طرف سے کئے گئے حملوں کا جواب دینے کی قسم کھائی ہے۔ پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ اسلام آباد، ہندوستان میں صرف فوجی ٹھکانوں پرحملہ کرے گا۔ شہری علاقوں میں حملہ نہیں کرے گا جبکہ پاکستان کی فوج ایل اوسی پرمسلسل سیزفائرمیں ہندوستان کے معصوم شہریوں کونشانہ بنا رہی ہے۔
کارنیگی اینڈومنٹ فارانٹرنیشنل پیس میں ساؤتھ ایشیا پروگرام کے سینئرفیلواورڈائریکٹرمیلان ویشنونے کہا کہ اگرہندوستان کوواقعی نقصان ہوا ہے تو پاکستان گرائے گئے طیاروں کی طرف اشارہ کرسکتا ہے اورجیت کا دعویٰ کرسکتا ہے، چاہے حالات کتنے ہی خراب ہوں۔ اس سے پاکستان یہ دعویٰ کرسکے گا کہ اس نے ہندوستانی فوجی ٹھکانوں پربھاری قیمت عائد کی ہے۔
امریکا نے جمعرات کو ایک بڑا اور چونکا دینے والا فیصلہ کرتے ہوئے انفوسس، ٹی…
ماں بننے کے بعد کترینہ کیف کے وزن کو لے کر سوشل میڈیا پر ٹرولنگ،…
نئی دہلی میں ایمپاورڈ ٹاسک فورس (ETF) کے 20ویں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے سی…
میلے میں ڈسٹری بیوٹرز اور ایجنسیوں کو کمپنی مالکان اور سینئر نمائندگان سے براہِ راست…
بہار کے دارالحکومت پٹنہ میں اپوزیشن کے ’انڈیا‘ اتحاد کے لیڈروں نے سڑکوں پر اتر…
مہاراشٹر کے ممبئی میں جمعرات کو ایک لیبر کیمپ میں بھیانک آگ لگنے کے بعد…