بین الاقوامی

Pakistan Election 2024: پاکستان میں ووٹنگ کے دوران دہشت گردانہ حملہ، 5 پولیس اہلکار ہلاک، 2 زخمی

پاکستان میں عام انتخابات کے دوران بڑا دہشت گردانہ حملہ ہوا ہے۔ نامعلوم بندوق برداروں نے ڈیرا اسماعیل خان میں اچانک گولیاں برسائیں، جس میں پانچ پولیس اہلکاروں کی موت ہوگئی ہے جبکہ دو زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں دھماکوں اورتشدد کے خوف کے سائے میں عام انتکابات کے لئے جمعرات کی صبح 8 بجے ووٹنگ شروع ہوگئی اور مانا جا رہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کی پارٹی اس الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی کے طور پر ابھرکرسامنے آسکتی ہے کیونکہ اسے فوج کی حمایت حاصل ہے۔ ووٹنگ صبح شروع ہوئی جو شام پانچ بجے تک جاری رہے گی۔

سابق وزیراعظم عمران خان کے جیل میں ہونے کی وجہ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کی پارٹی پاکستان مسلم لیگ-نواز (پی ایم ایل-این) الیکشن میں سب سے بڑی پارٹی بن کرابھرسکتی ہے۔ عمران خان کی پارٹی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوارآزاد امیدوار کے طورپرالیکشن لڑ رہے ہیں کیونکہ سپریم کورٹ نے ان کی پارٹی کو اس کے انتخابی نشان ‘بلا‘ سے محروم کئے جانے سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے کو برقرار رکھا ہے۔

 الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہی یہ بڑی بات

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) کے ایک افسرنے بتایا کہ ریٹرننگ آفیسر، جنہیں پہلے سے ہی مجسٹریٹ کی خصوصی طاقت دی گئی ہیں۔ پولیس اور فوجی اہلکاروں کی سیکورٹی میں ووٹنگ کی اشیا کو ووٹنگ مراکزتک لے جائیں گے۔ ای سی پی کے اعدادوشمارکے مطابق، پنجاب میں سب سے زیادہ 7,32,07,896 رجسٹرڈ رائے دہندگان ہیں۔ اس کے بعد سندھ میں 2,69,94,769، خیبرپختونخوا میں 2,19,28,119 بلوچستان میں 53,71,947 اورراجدھانی اسلام آباد میں 10,83,029 ووٹنگ ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  Pakistan Election 2024: پاکستان کی کمان کس کے ہاتھ میں ہوگی؟ جیل میں بند ہیں عمران خان، نواز شریف اور بلاول بھٹو کی قسمت کا آج ہوگا فیصلہ

اعدادوشمارکے مطابق، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پورے ملک میں 9,07,675 ووٹنگ مراکز قائم کئے ہیں، جن میں مرد رائے دہندگان کے لئے 25,320، خواتین کے لئے 23,952 اور دیگر 41,403 مشترکہ ووٹنگ مراکز شامل ہیں۔ ای سی پی کے مطابق، 44,000 ووٹنگ مراکزعام ہیں جبکہ 29,985 کو حساس اور 16,766 مراکز کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ دہشت گردانہ گروپوں کی طرف سے حملوں کے خطرے کے سبب سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago