اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 78 واں اجلاس میں سلامتی کونسل کے پانچ غیر مستقل ارکان کی نشستوں کے لیے انتخابات ہوئے، جن میں پاکستان بھی شامل ہے۔ان نششتوں پر پاکستان کے علاوہ ڈنمارک، یونان، پاناما اور صومالیہ میں مقابلہ تھا۔ پانچوں ملک اس سے قبل بھی کونسل میں خدمات انجام دے چکے ہیں۔پاکستان سات بار، پاناما پانچ بار، ڈنمارک چار بار، یونان دو بار اور صومالیہ ایک بار سلامتی کونسل میں خدمات انجام دے چکا ہے۔اس سال منتخب ہونے والے پانچ نئے ارکان یکم جنوری، 2025 کو اپنی نشستیں سنبھالیں گے اور 31 دسمبر، 2026 تک اپنی خدمات انجام دیں گے۔
وہیں اس الیکشن میں کامیابی کے بعد پاکستان کے وزیراعظم ہاؤس کے بیان کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقعے پر کہا جکہ ’یقیناً یہ ایک قابل فخر لمحہ ہے۔انہوں نے کہا کہ’ 182 ووٹ لے کر اقوام متحدہ کا 2025-26 کے لیے رکن منتخب ہونا امن اور سلامتی کے لیے ہماری قوم کے عزم کا ثبوت ہے۔وزیراعظم شہباز شریف نے مزید کہا کہ ’ہم عالمی چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے بین الاقوامی برادری کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔ ہم اقوام عالم کے درمیان امن، استحکام اور تعاون کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔
اس کے علاوہ پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ’ پاکستان جنگ کی روک تھام اور امن کو فروغ دینے کے اقوام متحدہ کے چارٹر کے وژن کے ساتھ اپنی وابستگی کو برقرار رکھنے، عالمی خوشحالی اور انسانی حقوق کے عالمی احترام کو فروغ دینے کا منتظر ہے۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ’ ہم اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے مینڈیٹ کے مطابق بین الاقوامی امن و سلامتی کی بحالی کے لیے موثر کردار ادا کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
ہندوستانی آٹوموبائل سیکٹر نے پچھلے چار سالوں میں 36 بلین ڈالر سے زیادہ کی ایف…
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شرح مبادلہ میں استحکام کے باعث خطے میں افراط…
ہندوستانی صارفین کی ضروریات اور منسلک خصوصیات کے لیے ادائیگی کرنے کی خواہش عالمی رجحانات…
بی جے پی صدر کا انتخاب 10 فروری سے 20 فروری کے درمیان ہو سکتا…
حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں تقریباً 1200 افراد…
یون کو اوئیوانگ کے سیول حراستی مرکز میں رکھا جا رہا ہے، جو سیول سے…