پاکستان کے نگراں وزیر اعظم نے سیاسی رسہ کشی کے درمیان بڑا اعلان کیا ہے۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان انتخابات کی تاریخ کا جلد اعلان کرے گا۔ نیو یارک میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑکا کہنا تھا کہ پاکستان کے الیکشن کمیشن نے کسی سیاسی جماعت پر پابندی کا نوٹیفکیشن جاری نہیں کیا ہے اور کسی سیاسی جماعت کو انتخابی عمل میں حصہ لینے سے نہیں روکا جائے گا۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی وطن واپسی پرگرفتاری کے امکان کے حوالے سے سوال کے جواب میں انوارالحق کاکڑکا کہنا تھا اُن کے ساتھ جو بھی قانونی رویہ اختیارکیا جائے گا، ہم اسی پرعملدرآمد کریں گے۔ نگراں وزیراعظم کے مطابق ’مجھ سمیت کوئی بھی پاکستان کی خلاف ورزی کرے، لوگوں کے جان و مال کے لئے خطرہ ثابت ہو یا کسی عمارت کو آگ لگانے کو اپنا سیاسی حق کہے تو پاکستان کا آئین و قانون ایسی کوئی اجازت پی ٹی آئی، پیپلزپارٹی یا مسلم لیگ ن سمیت کسی بھی سیاسی جماعت کو نہیں دیتا۔
کارگزاروزیراعظم انوارالحق کاکڑکا کہنا تھا کہ جن لوگوں پر بلوائی اورتوڑپھوڑکا الزام لگ رہا ہے، وہ ہماری عدالتوں کا سامنا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہوسکتا ہے کہ اس نظام میں کچھ خامیاں ہیں، جنہیں ہم بہترکرنے کی کوشش کریں گے، لیکن اس نظام کے اندرہی اس کے جوابات ہیں، نظام سے باہرکچھ نہیں ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ جو ملکی قوانین کی خلاف ورزی کرے اورشہریوں کی جان ومال کونقصان پہنچائے اورپھرکہے کہ اس کا سیاست سے تعلق ہے تواس طرح کی سرگرمیوں پربلاتخصیص قانون کے مطابق کارروائی کی جائے گی۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ قوانین میں کسی کے ساتھ صنفی امتیاز نہیں برتا جاتا، قانون پر عمل پیرا ہیں، کسی بیرونی قوت کو جوابدہ نہیں ہیں، ہم خود مختار ملک ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…