بین الاقوامی

Pakistan Boxer Zohaib Rasheed: پاکستان کا باکسر اٹلی میں چوری کرکے فرار، پولیس کررہی ہے تلاش

پڑوسی ملک پاکستان اپنے عجیب و غریب کرتوتوں کی وجہ سے ہمیشہ خبروں میں رہتا ہے۔ اب پڑوسی ملک سے انتہائی افسوسناک خبر سامنے آئی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ اٹلی میں پاکستانی باکسر اپنے ہی ساتھی کے پرس سے رقم چوری کرکے فرار ہوگیا۔ دراصل پاکستان کی پانچ رکنی ٹیم اولمپک کوالیفائرز کے لیے اٹلی پہنچی تھی جہاں چوری کا یہ واقعہ پیش آیا۔ یہ گھٹیا حرکت پاکستانی باکسر زوہیب راشد نے کی تھی۔

زوہیب راشد پاکستان کی پانچ رکنی باکسنگ ٹیم کا حصہ تھے، جو اولمپک کوالیفائرز کے لیے اٹلی پہنچی تھی۔ لیکن زوہیب نے ایک ایسا کام کیا جس سے اٹلی میں اپنے ملک کی شرمندگی کا سبب بن گئے۔ زوہیب پر اٹلی میں اپنی گرل فرینڈ کے پرس سے رقم چوری کرنے اور فرار ہونے کا الزام ہے۔ پاکستان کی امیچور باکسنگ فیڈریشن نے یہ اطلاع دی۔ فیڈریشن کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ انہوں نے پاکستانی سفارت خانے کو مطلع کر دیا ہے اور پولیس میں شکایت درج کرائی ہے۔

پاکستان امیچور باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری کرنل ناصر احمد کا کہنا تھا کہ ‘یہ فیڈریشن اور ملک کے لیے انتہائی شرمناک بات ہے، زوہیب کو اولمپک کوالیفائنگ ٹورنامنٹ کے لیے پانچ رکنی ٹیم کے ساتھ وہاں بھیجا گیا تھا، لیکن ایسا کر کے انھوں نے اعتماد کو توڑا ہے۔پولیس کو اطلاع کر دی گئی ہے اور ان کی تلاش جاری ہے۔ لیکن فی الحال وہ کسی سے رابطے میں نہیں ہے۔بتادیں کہ زوہیب کی ساتھی خاتون باکسر لورا اکرام ٹریننگ کے لیے باہر گئی تھیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق، اس دوران زوہیب نے ہوٹل کے استقبالیہ سے اپنے کمرے کی چابی لی اور اپنے پرس میں رکھی رقم لے کر فرار ہو گئے۔

قابل ذکر ہے کہ اٹلی میں چوری کرنے والے پاکستانی باکسر نے گزشتہ سال ایشیا باکسنگ چیمپئن شپ میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔ کانسی کا تمغہ جیتنے کے بعد زوہیب کا پاکستان میں بہت چرچا ہوا اور انہیں ملک کاابھرتا  ہوا باکسر سمجھا جاتا تھا لیکن انہوں نے چوری جیسی منحوس حرکت کر کے اپنے ملک کا نام خراب کرنے کے ساتھ ساتھ اپنا ہی نام اور کریئر خراب کرلیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Himachal Pradesh Sanjoli Masjid: احتجاجی مظاہرہ کے بعد سنجولی مسجد کی تین منزل کو منہدم کرنے کا عدالت نے دیا حکم

شملہ ضلع عدالت کے ذریعہ سنجولی میں مسجد کی مبینہ غیرقانی تعمیرات کو منہدم کرنے…

1 hour ago

Delhi Riots 2020:دہلی فسادات سازش کیس: ککڑڈوما عدالت نے ملزمین کو کیا خبردار ، کہا- غیر ضروری تاخیر نا مناسب

ککڑڈوما کورٹ کے ایڈیشنل سیشن جج سمیر باجپئی نے یہ بھی کہا کہ ملزم کی…

3 hours ago

Haryana Election 2024: شام 5 بجے تک ہریانہ میں 61 فیصد ہوئی ووٹنگ، جانئے کس ضلع میں ہوئی سب سے زیادہ ووٹنگ

ہریانہ میں پہلی بار 5 بڑی سیاسی جماعتیں کانگریس، بی جے پی، جننائک جنتا پارٹی…

6 hours ago