بین الاقوامی

!Painful accident in Oman:عمان میں دردناک حادثہ!بھارتیوں کو لے جارہی گاڑی بے قابو ہوکرپلٹی،ایک کی موت،9زخمی

خلیجی ملک عمان سے اس وقت بڑی خبر سامنے آرہی ہے، جہاں سلطان سعید بن تیمور اسٹریٹ پر بھارتیوں کو لے جانے والی ایک گاڑی بے قابو ہوکر حادثے کا شکار ہوگئی۔ اس حادثے میں ایک بھارتی شہری کی موت ہوگئی، جبکہ 9 بھارتی زخمی بتائے جارہے ہیں۔ مقامی پولیس کے مطابق گاڑی میں کچھ خرابی پیدا ہوگئی تھی، جس کے باعث گاڑی بے قابو ہوکر سڑک سے نیچے اتر گئی۔ اس کے بعد یہ حادثہ پیش آیا۔ فی الحال زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔

سلطان سعید بن تیمور اسٹریٹ پر ہوا حادثہ

پولیس نے بتایا کہ عمان میں گاڑی کے سڑک سے اتر جانے کے باعث ایک بھارتی شہری کی موت ہوگئی اور 9 دیگر زخمی ہوگئے۔ یہ واقعہ ہفتے کے روز سلطان سعید بن تیمور اسٹریٹ پر پیش آیا، جب گاڑی سڑک سے ہٹ کر دوسری جانب چلی گئی۔ رائل عمان پولیس نے ’X‘ پر ایک پوسٹ میں بتایا کہ پولیس ایئر ونگ نے دو زخمیوں کو الحیما گورنریٹ سے نزویٰ اسپتال پہنچانے کے لیے آپریشن کیا۔

زخمیوں کو نزویٰ اسپتال میں کرایا گیا داخل

پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ “اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور بھارتی نژاد 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں بعد میں علاج کے لیے ایمبولینس کے ذریعے نزویٰ اسپتال لے جایا گیا۔” پولیس نے حادثے کی وجہ کے بارے میں مزید کوئی معلومات نہیں دی۔ خلیج ٹائمز نے پہلے خبر دی تھی کہ حکام نے آندھی، طوفان، شدید بارش اور اڑتی ہوئی دھول کے باعث ہائی وے پر کم حدِ نگاہ کی وارننگ جاری کی تھی۔

رائل عمان پولیس نے دی حادثے کی معلومات

رائل عمان پولیس نے ’X‘ پر اپنی پوسٹ میں بتایا کہ رائل عمان پولیس ایئر ونگ نے سلطان سعید بن تیمور اسٹریٹ پر گاڑی خراب ہونے کے بعد سڑک سے اتر جانے کے نتیجے میں دو زخمی افراد کو الحیما گورنریٹ سے نزویٰ اسپتال پہنچانے کے لیے آپریشن کیا۔ اس واقعے میں ایک شخص کی موت ہوگئی اور بھارتی نژاد 9 افراد زخمی ہوئے، جنہیں بعد میں ایمبولینس کے ذریعے علاج کے لیے نزویٰ اسپتال لے جایا گیا۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abdul Awwal

Recent Posts

UP Special TET Exam: یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کی تاریخ کا اعلان، 31 اکتوبر سے ملیں گے ایڈمٹ کارڈ، جانیں مکمل شیڈول

یوپی اسپیشل ٹی ای ٹی 2026 کا امتحان 3 نومبر کو دو شفٹوں میں ہوگا۔…

3 hours ago

Delhi-NCR Air Pollution: دہلی-این سی آر میں فضائی آلودگی کی اصل وجہ کا پتہ لگائے گی نئی تجربہ گاہ، مودی حکومت کی اہم پہل

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے ملک کی پہلی خصوصی اے اے ٹی ایل تجربہ…

5 hours ago