چین کو واضح طور پر جھٹکا دیتے ہوئے اقلیتی امور کے وزیر کرن رجیجو نے جمعرات کو زور دے کر کہا کہ اگلا دلائی لامہ کون ہوگا، اس کا فیصلہ اس سے متعلق ادارہ اور موجودہ دلائی لامہ خود کریں گے، نہ کہ کوئی اور۔ واضح رہے کہ بدھ کو تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے کہا کہ دلائی لامہ کا ادارہ جاری رہے گا اور صرف گاڈن فوڈرنگ ٹرسٹ (Gaden Phodrang Trust)کو ہی ان کے پیش رو کے انتخاب کا اختیار ہوگا۔
دریں اثنا نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر کرن رجیجو نے کہا کہ دلائی لامہ بدھ مت کے ماننے والوں کے لیے ’’سب سے اہم اور مقدس ادارہ‘‘ ہیں۔ رجیجو نے مزید کہا کہ ’’وہ تمام لوگ جو دلائی لامہ کی پیروی کرتے ہیں، وہ یہ محسوس کرتے ہیں کہ اگلے دلائی لامہ کا فیصلہ قائم کنونشن کے ذریعہ اور خود دلائی لامہ کی خواہش کے مطابق کیا جانا ہے۔ ان کے اور کنونشنوں کے علاوہ کسی اور کو اس کا فیصلہ کرنے کا حق نہیں ہے۔
چین نے کیا دلائی لامہ کے جانشین کے انتخاب کے منصوبوں پر اعتراض
واضح رہے کہ کرن رجیجو کا بیان چین کے جواب میں سامنے آیا ہے، جس نے دلائی لامہ کے جانشین کے منصوبے کو خارج کر دیا ہے۔ چین نے زور دیا ہے اگلے دلائی لامہ، چین کی منظوری کے بغیر منتخب نہیں ہو سکتا ہے۔ ایسے میں مرکزی وزیر کرن رجیجو کا یہ بیان نہایت اہم مانا جا رہا ہے ۔
واضح رہے کہ کرن رجیجو خود بھی بدتھ مت کے ماننے والے ہیں اور وہ اپنے ایک اور ساتھی وزیر راجیو رنجن سنگھ کے ساتھ 6 جولائی کو دھرم شالہ میں دلائی لامہ کی 90ویں سالگرہ کی تقریب میں حکومت ہند کی نمائندگی کر رہے ہیں۔ 14ویں دلائی لامہ تبتیوں اور ان تمام لوگوں کے لیے سب سے اہم شخص ہیں، جو بدھ مت کی نالندہ روایت کی پیروی کرتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس اردو
اپوزیشن پر حملہ کرتے ہوئے اویسی نے کہا، سماج وادی پارٹی کے لوگوں اور تمہارے…
اسٹیٹ بینک آف انڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جغرافیائی سیاسی کشیدگی،…
مقامی لوگوں نے کہا کہ افسران اور ملازمین مکمل تعاون کر رہے ہیں۔ جب بھی…
سال 1564 میں جب آصف خان کی قیادت میں ایک بڑی مغل فوج نے گونڈوانا…
اعلیٰ سطحی ملاقات کا اہم ایجنڈا دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو نئی بلندیوں…
دوسری جانب ون ڈے سیریز میں بھارت کو سخت ٹکر دینے کے بعد ویسٹ انڈیز…