بین الاقوامی

Romantic Love Story: ’اس نے جسمانی تعلقات بنانے کی خواہش جگائی‘، 21 سال چھوٹے لڑکے کے ساتھ 62 سالہ خاتون کی رومانٹک لواسٹوری

62 Year Old Woman Romantic Love Story: نظریں ملیں، دل دماغ کی گھنٹی بجی اوراس سے پیارہوگیا۔ اسے دیکھ کر رونگٹے کِھل گئے، سوچا نہیں تھا کہ 62 سال کی عمرمیں بھی ایسا ہوسکتا ہے۔ حالانکہ وہ مجھ سے 21 سال چھوٹا ہے، لیکن اس کے پیار نے مجھے نئی زندگی دی ہے۔ سالوں سے کسی کو بوسہ نہیں دیا تھا۔ کسی مرد کی قربت محسوس نہیں کی تھی۔ اس نے میری کھوئی ہوئی جنسی خواہش کوبیدارکردیا۔ جسمانی تعلقات کی خواہش پیدا کی۔

جب بھی وہ مجھے سینے سے لگاتا ہے تو ایسا لگتا ہے، جیسے پیارکی لاٹری لگ گئی ہو۔ اس کے ساتھ میں خود کوزندہ، خوش نصیب اور جوان محسوس کرتی ہوں۔ وہ بہت خوبصورت آدمی ہے اوراس کے بال گھنگھرالے ہیں۔ بے شک دنیا کوعجیب لگے گا، لیکن ایک کامیاب محبت کی کہانی، 30 سال کی عمرمیں 2 باراسقاط حمل اورشادی کے تین پرپوزل کے بعد کسی سے پیارہوا ہے اورمیں اس سے بہت پیار کرتی ہوں اوراس کے ساتھ جو احساس ہوتا ہے، اس کوالفاظ میں بیان نہیں کرسکتی۔

ڈیٹنگ ویب سائٹ پرہوئی تھی دونوں کی بات

یہ پریم کہانی ہے، 62 سال کی کیٹ ملوے کی، جو اپنے سے نصف عمرکے جسٹن کو ڈیٹ کررہی ہیں۔ دونوں کی بات چیت ڈیٹنگ ویب سائٹ پرہوئی تھی۔ حالانکہ کیٹ کہتی ہیں کہ انہوں نے ابھی جسٹن سے شادی کرنے کے بارے میں نہیں سوچا ہے، کیونکہ ابھی وہ اس کے پیارمیں ڈوبے رہنا چاہتی ہے۔ خود کواسے سونپنا چاہتی ہے۔ بچہ پیدا نہیں کرنا ہے، لیکن اس کے ساتھ جسمانی تعلقات بنانے کی خواہش ہے۔ جسٹس ابھی کامیابی کی سیڑھیاں چڑھنا چاہتا ہے۔ وہ نیویارک کی مشہورلا فرم کا حصہ بننا چاہتا ہے۔ دونوں نے ابھی تک رشتے کے مستقبل پر بات نہیں کی ہے۔ ایک وقت تھا، جب میں مردوں سے مایوس ہوچکی تھی۔ رشتے بنتے تھے، لیکن شادی تک کوئی نہیں پہنچا۔ بچے چاہتی تھی، لیکن ان مردوں کو صرف تعلقات بنانے تھے۔ گزشتہ 10 سالوں میں میرا جذبہ بھی سوگیا تھا، لیکن جسٹن کو دیکھ کر وہ اچانک بیدار ہوگیا۔ دل ودماغ اورجسم میں عجیب سا احساس تھا۔ ایک بارپھرخود میں زندگی محسوس کی۔

 جسٹن نے ہی ڈیٹ پر بلایا، 6 ماہ سے رشتہ

کیٹ ملوے نے بتایا کہ یکم جنوری 2024 کو ڈیٹنگ سائٹ پرایک میسیج آیا۔ وہ جسٹن کا میسیج تھا کہ واہ سیکسی، آپ جیسی کسی خاتون کو جاننا کتنا شاندارہوگا؟ اس کے ساتھ دل والا ایموجی تھا۔ کیٹ ملوے نے رپلائی دیا کہ آپ تو 20 سال چھوٹے ہو؟ اس کا جواب آیا کہ عمرتو صرف نمبرہے۔ یہ سن کردل کِھل اٹھا۔ مینوپازہوچکا تھا، پھر بھی فزیکل اٹیچمنٹ محسوس ہونے لگی۔ تقریباً 2 ہفتے فلرٹ کرنے کے بعد جسٹن نے ملنے کا پروگرام بنایا۔ جسٹن سے ڈیٹ کے لئے نکلی توکافی نروس تھی، جبکہ وہ پہلے سے ریسٹورنٹ کے باہرکھڑا تھا۔ اس نے گلے لگاکراستقبال کیا اورگھرساتھ چلنے کا آفرکیا، لیکن میں نے منع کردیا۔ گھرجانے کے بعد جسٹن کا میسیج آیا کہ دوبارہ ملنا چاہوگی تو خوشی کا ٹھکانہ نہیں رہا۔ دوسری ڈیٹ پرایک دوسرے کے بارے میں چیزیں شیئرکی۔ اس کے بعد آج کا دن ہے، 6 ماہ ہوگئے رشتے کو اور دونوں ایک دوسرے کے ساتھ کوالٹی ٹائم اسپینڈ کررہے ہیں اور وقت گزارکرایک دوسرے کا مزہ لے رہے ہیں۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

20 minutes ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

42 minutes ago

CBSE 10th-12th Exam 2027 Date Sheet: سی بی ایس ای نے 10ویں اور 12ویں کے شیڈول کا کیا اعلان، 16 فروری سے امتحانات کا آغاز

سی بی ایس ای نے 10ویں اور12ویں بورڈ امتحان 2027 کی ڈیٹ شیٹ جاری کردی…

1 hour ago