Kim Jong Un: شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان نے امریکی سرزمین پر حملہ کرنے کے لیے ڈیزائن کیے گئے نئے بین البراعظمی بیلسٹک میزائل (Intercontinental Ballistic Missile)کے دوسرے تجربے کا جائزہ لیا اور ملک کی جوہری جنگی صلاحیتوں کو مزید بڑھانے کا عزم کیا ہے۔ سرکاری میڈیا نے یہ اطلاع دی۔ کم کے بیان نے یہ واضح کیا ہے کہ اتحادی جنوبی کوریا کے تئیں سیکورٹی کو بڑھانے کے لیے حال کے امریکی اقدام کے جواب میں شمالی کوریا اپنے ہتھیاروں کے ذخیرے کو وسعت دینے کے لیے ہتھیاروں کی ٹیسٹنگ کی سرگرمیوں (Weapon Testing Activities) کو تیز کرے گا۔
شمالی کوریا کے پڑوسی ممالک سب سے پہلے دی تھی اطلاع
سرکاری میڈیا نے کِم کے حوالے سے کہا، “موجودہ غیر مستحکم صورتحال میں، جزیرہ نما کوریا میں سلامتی کے ماحول کو دشمن قوتوں کی طرف سے ہر وقت شدید خطرات لاحق رہتے ہیں۔” اس لیے جوہری جنگ سے نمٹنے کے لیے اس کی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے مزید کوششوں کی ضرورت ہے۔” کورین سنٹرل نیوز ایجنسی (KCNA) نے بدھ کے روز شمالی کوریا کی جانب سے وہاسانگ۔18 آئی سی بی ایم (Hwasong-18 ICBM) کے کامیاب تجربے کی تصدیق کرنے کے بعد کِم کا بیان شیئر کیا۔ تجربے کے فوراً بعد شمالی کوریا کے پڑوسی ممالک سب سے پہلے اس کی اطلاع دی تھی۔
شمالی کوریا نے حیران کن نتائج سے کیا تھا خبردار
کے سی این اے کے مطابق، ٹیسٹنگ کا مقصد میزائل کی تکنیکی ساکھ (Technical Reliability) اور آپریشنل ساکھ کی توثیق کرنا تھا۔ کم نے اس ٹیسٹنگ کو شمالی کوریا کی اسٹریٹجک قوتوں کو بڑھانے کی کوششوں میں “ایک اور اہم قدم” قرار دیا۔ یہ ٹیسٹنگ اس وقت سامنے آئی جب شمالی کوریا نے اس ہفتے کے شروع میں متعدد بیانات جاری کیے جس میں امریکہ پر اس کے ملک کی جاسوسی کے لیے شمالی کوریا کے قریب ایک فوجی طیارہ اڑانے کا الزام لگایا تھا “حیران کن” نتائج سے خبردار کیا تھا۔ امریکہ اور جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے الزامات کو مسترد کیا اور اسے دشمنی میں اضافہ کرنے والے کسی بھی طرح کے اقدام یا بیان سے باز رہنے کو کہا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعظم مودی نے مسلم ورلڈ لیگ کے سکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم سے ملاقات کو خوش آئند قرار دیا
بھارت ایکسپریس۔
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…
کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…
اس میچ میں ہندوستان نے ٹاس جیت کر پہلے بلے بازی کی اور شروعات میں…
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…