بین الاقوامی

Protest against Donald trumps policies: برے پھنسے ٹرمپ!  واشنگٹن سے لندن تک لوگ سڑکوں پر ، ٹرمپ کی آمریت کے خلاف ڈی سی سے لندن تک ’’نو کنگز‘‘ احتجاج

ڈونالڈ ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف دنیا بھر میں بے چینی بڑھتی جا رہی ہے۔ واشنگٹن ڈی سی سے لے کر لندن تک لوگ سڑکوں پر نکل کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس احتجاج کو ’’نو کنگز‘‘  کا نام دیا گیا ہے۔ منتظمین کا کہنا ہے کہ یہ مظاہرے ٹرمپ کی آمرانہ سوچ کے خلاف کیے جا رہے ہیں۔ امریکہ سمیت دنیا کے 2600 سے زیادہ مقامات پر ’’نو کنگز‘‘ مظاہرے ہو رہے ہیں۔ لوگ ڈونالڈ ٹرمپ کی امیگریشن، تعلیم اور سکیورٹی سے متعلق پالیسیوں کی مخالفت کر رہے ہیں۔ منتظمین کے مطابق یہ احتجاج ٹرمپ کی آمرانہ ذہنیت کے خلاف ہے۔ یہ مظاہرے اسپین کے میڈرڈ، بارسلونا، لندن اور آسٹریلیا جیسے شہروں میں بھی ہوئے، جہاں ہزاروں افراد نے ٹرمپ کو آمریت پسند قرار دے کر احتجاج کیا۔

ڈاؤن ٹاؤن میں اترے ہزاروں لوگ

واشنگٹن ڈی سی کے ڈاؤن ٹاؤن میں بھی ہزاروں لوگ سڑکوں پر آ گئے۔ ان کے ہاتھوں میں بینرز تھے۔ خبر رساں ایجنسی روئٹرز کے مطابق اس مظاہرے میں 300 سے زائد تنظیموں نے شرکت کی۔

ہمارے ملک میں بادشاہ نہیں

’’نو کنگز‘‘ مظاہرے کے منتظم گروپ انڈیویزیبل کے شریک بانی لیہ گرین برگ نے ٹرمپ کو ایک آمر قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بادشاہ نہیں ہوتا ہے۔ یہی امریکہ کی شناخت ہے کہ لوگ کھل کر اپنی رائے کا اظہار کر سکتے ہیں۔ یہ احتجاج ٹرمپ کی آمریت کے خلاف ایک پرامن مظاہرہ ہے۔

’’میں بادشاہ نہیں ہوں‘‘

اس احتجاج کے بارے میں بات کرتے ہوئے ڈونالڈ ٹرمپ نے ایک میڈیا چینل کو بتایا کہ ’’میں کوئی بادشاہ نہیں ہوں، لیکن لوگ مجھے بادشاہ کہہ رہے ہیں۔‘‘ ’’نو کنگز‘‘ مظاہرہ صرف واشنگٹن ڈی سی میں ہی نہیں، بلکہ امریکہ کی ریاست نارتھ ورجینیا میں بھی ہوا، جہاں لوگوں نے مارچ کر کے اپنا احتجاج درج کرایا۔ اس تحریک کو امریکہ کے حزبِ اختلاف کے لیڈروں کی جانب سے بھی حمایت ملی ہے۔ 2016 کے صدارتی انتخابات میں شکست کھانے والی ہلیری کلنٹن نے بھی اس تحریک کی کھل کر حمایت کی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

12 minutes ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

38 minutes ago

Census 2027 Centre Amends Rules: مردم شماری کے قواعد میں ترمیم، پرائیویٹ اسکولوں کے عملے پر کیا پڑے گا اثر؟

مرکزی حکومت نے مردم شماری کے قواعد 1990 میں ترمیم کرکے نجی اسکولوں کے اساتذہ…

1 hour ago

India-Maldives Relations: ہندوستان نے مالدیپ کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی درخواست کو دی منظوری

ہندوستان نے مالدیپ حکومت کی 30 ارب روپے کی کرنسی سویپ سہولت میں توسیع کی…

1 hour ago