اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو غزہ میں جنگ طول پکڑنے کے بعد وزیر دفاع یواف گیلانٹ پر اعتماد کھو بیٹھے، بینجمن نیتن یاہو نے اعتماد کے فقدان پر وزیر دفاع کو برطرف کرکے سابق وزیرخارجہ اسرائیل کاٹز کو عہدہ سونپ دیا۔خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے اعتماد کے فقدان پر وزیر دفاع یواف گیلانٹ کو عہدے سے برطرف کرکے سابق وزیر خارجہ اسرائیل کاٹز کو وزیر دفاع مقرر کردیا ہے۔
نیتن یاہو نے کہا کہ جنگ کے ابتدائی مہینوں میں یو آوف گولانٹ پر اعتماد تھا اور وہ بہترین کام کررہے تھے، مگر گزشتہ کچھ مہینوں میں یہ اعتماد ٹوٹ گیا، گولانٹ جنگ کے معاملات پر اختلاف رکھتے تھے اور انہوں نے کابینہ کے فیصلوں کے برعکس بیانات دیے۔اسرائیلی وزیر اعظم کے مطابق ان اختلافات کو ختم کرنے کی متعدد کوششیں کیں، لیکن یہ خلیج بڑھتی چلی گئی، جس سے نہ صرف عوام بلکہ دشمن بھی واقف ہوئے اور انہوں نے اس کا فائدہ اٹھایا۔نیتن یاہو نے کہا کہ حکومت کے بیشتر اراکین ان کے فیصلے سے متفق ہیں۔
اس سے قبل اسرائیلی فوج نے انخلا کے نئے احکامات جاری کرتے ہوئے شمالی غزہ میں حملے کیے تھے۔ الجزیرہ کے مطابق فلسطینی طبی حکام کا کہنا ہے منگل کو اسرائیلی حملوں میں کم ازکم 54 فلسطینی شہید ہوگئے۔ نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نے جدون سار کو وزیر خارجہ نامزد کیا ہے، دائیں بازو کی لیکود پارٹی سے تعلق رکھنے والے وزیر اعظم نیتن یاہو اور سابق وزیر دفاع کے تعلقات میں غزہ میں 13 ماہ سے جاری جنگ کے مقاصد پر کشیدگی پائی جاتی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…
آئی ڈی ایس اے کے مطابق شمال مشرقی خطے کی دیگر سات ریاستیں کل فروخت…
امانت اللہ خان نے دہلی میں جاری بلڈوزر کارروائی کے خلاف احتجاج بھی کیا تھا…
ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…
تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…
ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…