بین الاقوامی

Nepal Plane Crash: 68 لاشیں برآمد، 12 کی ہوئی شناخت

Nepal Plane Crash Updates: اتوار کو پوکھرا، نیپال میں گر کر تباہ ہونے والے Yeti Airlines کے طیارے کے ملبے سے امدادی کارکنوں نے اب تک کل 68 لاشیں نکالی ہیں۔ حکام نے یہ جانکاری دی۔ کٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے اڑان بھرنے والے Yeti Airlines کا ATR-72 طیارہ صبح 10.30 بجے کے قریب نیاگاؤں میں گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارے میں سوار تمام 72 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، جن میں 68 مسافر اور عملے کے 4 ارکان شامل ہیں۔

Yeti Airlines کے مطابق طیارہ پرانے ہوائی اڈے اور پوکھرا انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے درمیان گر کر تباہ ہوا۔ مسافروں میں تین شیر خوار، تین بچے اور 62 بالغ شامل تھے۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے مطابق مرنے والے مسافروں میں 53 نیپالی، پانچ ہندوستانی، چار روسی، ایک آئرش، ایک آسٹریلوی اور دیگر شامل ہیں۔ کھٹمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ریسکیو کوآرڈینیشن سینٹر نے کہا کہ باقی چار لاشوں کی تلاش جاری ہے۔ 68 جلی ہوئی لاشوں میں سے 12 کی شناخت ہو چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Thirty people killed in plane crash in Nepal:نیپال میں طیارے کے حادثے میں 30 افراد ہلاک

حکام کا کہنا ہے کہ لاشوں کی شناخت کے بعد انہیں ان کے لواحقین کے حوالے کرنے کا عمل شروع کیا جائے گا۔ کاسکی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اجے کے سی کے مطابق، 64 متاثرین کی لاشیں پوکھرا شہر کی پوکھرا اکیڈمی آف ہیلتھ سائنسز لے جائی گئی ہیں۔ چار دیگر افراد کی لاشوں کی تلاش کے لیے آرمڈ پولیس فورس کے چار اہلکاروں کو دریائے سیٹی کی چٹان پر تعینات کیا گیا ہے۔

اسی دوران، حادثے کے بعد اتوار کو کابینہ کا ہنگامی اجلاس طلب کیا گیا، جس میں حادثے میں جان سے ہاتھ دھونے والوں کے لیے قومی یوم سوگ کے طور پر عام تعطیل کا اعلان کیا گیا۔

کابینہ کے اجلاس نے حادثے کی تحقیقات کے لیے وزارت ثقافت، سیاحت اور شہری ہوابازی کے سابق سکریٹری ناگیندر گھمیرے کی سربراہی میں پانچ رکنی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ حکومت نے یہ بھی ہدایت کی ہے کہ ہر گھریلو ایئر لائن کے طیاروں کو ٹیک آف کرنے سے پہلے سخت معائنہ کیا جائے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

36 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago