بین الاقوامی

Curfew extended after Gen Z-led protests: نیپال میں حالات بدتر، جنریشن-زیڈ کی قیادت میں پرتشدد مظاہرے، 27 افراد گرفتار، کرفیو میں توسیع، فوج نے سنبھالی کمان

کٹھمنڈو—نیپالی فوج نے جنریشن زیڈ (Gen Z) کی قیادت میں جاری حکومت مخالف اور سوشل میڈیا پابندی کے خلاف مظاہروں کے دوران لوٹ مار، آتش زنی اور پرتشدد واقعات میں ملوث 27 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ دی ہمالین ٹائمز کے مطابق گرفتاریاں منگل رات 10 بجے سے بدھ صبح 10 بجے کے درمیان ہوئیں، جبکہ امن و امان کی صورتحال قابو میں رکھنے کے لیے ملک بھر میں سکیورٹی فورسز کو تعینات کیا گیا۔

چوری شدہ رقم اور اسلحہ برآمد

کٹھمنڈو کے گوسالا-چاباہل-بودھا کوریڈور سے حکام نے 3 کروڑ 37 لاکھ نیپالی روپے کی چوری شدہ نقدی برآمد کی۔ اس کے علاوہ 31 مختلف قسم کے ہتھیار، میگزین اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیے گئے۔ فوج نے تصدیق کی کہ حالیہ جھڑپوں میں زخمی ہونے والے 23 نیپال پولیس افسران اور 3 شہریوں کا فوجی اسپتالوں میں علاج جاری ہے۔

کرفیو اور پابندی کے احکامات میں توسیع

نیپالی فوج نے ملک گیر کرفیو اور پابندی کے احکامات جاری رکھنے کا اعلان کیا۔ فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ نے بدھ کو بتایا کہ 10 ستمبر شام 5 بجے تک کرفیو جاری رہے گا۔ آئندہ فیصلے سکیورٹی حالات کے مطابق کیے جائیں گے۔ فوج نے عوام کے تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہوئے جان و مال کے نقصان پر افسوس کا اظہار کیا اور خبردار کیا کہ ’’جرائم پیشہ عناصر‘‘ تحریک میں شامل ہو کر خطرناک کارروائیاں کر رہے ہیں، جن میں آتش زنی، لوٹ مار، پرتشدد حملے اور حتیٰ کہ جنسی زیادتی کی کوششیں شامل ہیں۔

اہم سرکاری و نجی عمارتیں نذر آتش

کٹھمنڈو میں ہلٹن ہوٹل مکمل طور پر جل گیا۔  نیپالی ایوان صدر ستل نیواس کو بھی مظاہرین نے توڑ پھوڑ کے بعد آگ لگا دی۔ سابق وزیراعظم جھالا ناتھ کھنل کی رہائش گاہ پر بھی حملہ ہوا اور ان کی اہلیہ راجیہ لکشمی چتراکر آگ سے جھلس کر علاج کے دوران چل بسیں۔ نیپالی میڈیا ادارے کانتی پور میڈیا گروپ کے ہیڈکوارٹر سے بھی دھواں اٹھتا رہا جسے منگل کو مظاہرین نے آگ لگا دی تھی۔

وزیراعظم کا استعفیٰ اور پس منظر

مظاہروں کے بڑھتے دباؤ کے باعث وزیراعظم کے پی شرما اولی نے منگل کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔ احتجاج کا آغاز 8 ستمبر کو کٹھمنڈو سمیت پوکھرا، بٹول اور بیرگنج جیسے بڑے شہروں میں ہوا، جب حکومت نے ٹیکس اور سائبر سکیورٹی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ سمیت بڑے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر پابندی لگا دی تھی۔

مظاہرین کے مطالبات اور جانی نقصان

مظاہرین ادارہ جاتی بدعنوانی اور اقربا پروری کے خاتمے، حکومتی شفافیت اور جواب دہی کا مطالبہ کر رہے ہیں، ساتھ ہی سوشل میڈیا پابندی کو اظہار رائے کی آزادی پر قدغن قرار دیتے ہوئے اس کی واپسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پرتشدد جھڑپوں میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 500 زخمی ہو چکے ہیں، جبکہ متعدد شہروں میں حالات قابو میں رکھنے کے لیے کرفیو نافذ کیا گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

‘I Was Ashamed of Being a Hindu’: ’مجھے ہندو ہونے پر شرمندگی ہو رہی تھی‘، سوّرا بھاسکر نے بابری مسجد کے خلاف ہوئے فیصلے پر کیا اظہارِ خیال

سوّرا بھاسکر نے 2019 کے ایودھیا فیصلے کو ’غیر منصفانہ‘ قرار دیتے ہوئے مسلم دوستوں…

9 hours ago

Meri Degree Ka Kya Campaign: یوتھ کانگریس نے شروع کی ’میری ڈگری کا کیا؟‘ مہم، ایک سال میں سرکاری عہدے پُر کرنے کا مطالبہ

سرکاری محکموں میں خالی منظور شدہ عہدوں کو ایک سال کے اندر پُر کرنے کا…

10 hours ago

Kiren Rijiju Speech Bharat Express Urdu Conclave: عشق کرنا ہے تو اردو سیکھیے! بزمِ صحافت میں کرین رجیجو نے کہا-یہ ہندوستانی زبان ہے

بھارت ایکسپریس اردو کے ’بزمِ صحافت‘ میں مرکزی وزیر کرین رجیجو نے اردو کو گنگا…

11 hours ago

Shahnawaz Hussain At Bharat Express Urdu Conclave: ’اپیندر رائے اردو کے سب سے بڑے دوست‘، بزمِ صحافت میں شاہنواز حسین نے کھل کر کی تعریف

شاہنواز حسین نے کہا، اردو کو بھلائے جانے کے دور میں اپیندر رائے اسے آگے…

12 hours ago