بین الاقوامی

Namibian President Hage Geingob Dies: نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب کا کینسر کی وجہ سے ہوا انتقال، 83 سال کی عمر میں لی آخری سانس

Namibian President Hage Geingob Dies: نمیبیا کے صدر ہیج گینگوب کا آج (04 فروری 2024) علی الصبح انتقال ہوگیا۔ نمیبیا کے صدارتی دفتر سے جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے ونڈہوک کے ایک اسپتال میں آخری سانس لی۔ Hage Geingob 83 سال کی عمر میں دنیا کو الوداع کہہ گئے۔ دوسری بار نمیبیا کے صدر منتخب ہونے والے گینگوب نے گزشتہ ماہ انکشاف کیا تھا کہ وہ کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں اور وہ اپنا علاج کروا رہے ہیں۔

قائم مقام صدر نانگولو مبومبا نے بھی صدر کے انتقال کی خبر سوشل میڈیا کے ذریعے دی۔ غم کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘انتہائی دکھ اور افسوس کے ساتھ، میں سب کو مطلع کر رہا ہوں کہ جمہوریہ نمیبیا کے صدر، ہمارے پیارے ڈاکٹر ہیج گینگوب کا آج انتقال ہو گیا ہے۔’

Hage Geingob کے 3 بچے ہیں

Hage Geingob کی بیوی کا نام مونیکا Geingos ہے۔ ان کے 3 بچے ہیں۔ جینگوب کے کینسر میں مبتلا ہونے کی خبر سب سے پہلے اس وقت سامنے آئی جب گزشتہ ماہ ان کا معمول کا طبی معائنہ کیا جا رہا تھا۔ تحقیقات کے دوران ان کی بائیوپسی میں کینسر کے خلیات کا پتہ چلا۔

سب سے طویل مدت تک وزیر اعظم کے عہدے پر فائز رہے

گینگوب نے نمیبیا کے وزیر اعظم کے طور پر سب سے طویل عرصے تک خدمات انجام دیں۔ اس کے علاوہ وہ سب سے طویل مدت تک صدر کے عہدے پر فائز رہنے والے تیسرے شخص تھے۔

2013 میں ہوئی تھی دماغ کی سرجری

2013 میں ان کے دماغ کی سرجری ہوئی تھی اور گزشتہ سال جنوبی افریقہ میں ان کی شہ رگ کی سرجری ہوئی تھی۔ اپنی موت سے پہلے وہ ونڈہوک کے لیڈی پوہامبا ہسپتال میں زیر علاج تھے۔

اوامبو نسلی گروہ سے رکھتے ہیں تعلق

گینگوب 1941 میں شمالی نمیبیا کے ایک گاؤں میں پیدا ہوئے۔ Geingob Ovambo نسلی گروہ سے تعلق رکھتے  تھے، جو ملک کی نصف سے زیادہ آبادی پر مشتمل ہے۔

بوتسوانا میں گزاریں3 دہائیاں

گینگوب نے اپنی زندگی کی تقریباً تین دہائیاں بوتسوانا اور امریکہ میں گزاریں۔ نمیبیا میں اس سال کے آخر میں صدارتی اور قومی اسمبلی کے انتخابات ہونے جا رہے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Diwali Bonus 1 Lakh: ایسا ہو تو بوس! پوجا کی تھالی میں سجاکر ملازمین کو دیے ایک ایک لاکھ روپے، ویڈیو وائرل

سورت کے کپڑا تاجر نے دیوالی پر 20 ملازمین کو دیا ایک ایک لاکھ روپے…

8 minutes ago

Delhi-NCR Turns into a Gas Chamber: دہلی-این سی آر گیس چیمبر میں تبدیل، دیوالی کی رات تک مزید خراب ہوں گے حالات، اہم شہروں کا اے کیو آئی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام پٹاخے پھوڑنے کا سلسلہ شروع ہونے…

46 minutes ago

Capital’s Pace Slows Amidst Diwali Festivities: دیوالی کی رونق میں دارالحکومت کی رفتار تھمی، دہلی سے نوئیڈا تک شدید ٹریفک جام

ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور بعض مقامات…

2 hours ago