-بھارت ایکسپریس
Mukesh Ambani and Gautam Adani Net Worth: دنیا کے ارب پتیوں کی فہرست میں مکیش امبانی نے چھلانگ لگائی ہے۔ وہیں گوتم اڈانی کو کچھ مقام کا نقصان ہوا ہے۔ مکیش امبانی نے فیس بک کے مالک مارک زکربرگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور 13ویں مقام سے 12ویں مقام پر پہنچ گئے ہیں۔ وہیں گوتم اڈانی کی کمپنی کے شیئروں میں مسلسل گراوٹ کے سبب ان کی نیٹ ورتھ میں کمی آئی ہے۔ اس وجہ سے ہندوستان کے دوسرے امیروں کی فہرست میں 21 مقام سے کھسک کر23 مقام پر پہنچ چکے ہیں۔
بلومبرگ بلینیئرانڈیکس کے مطابق ایشیا کے سب سے امیرشخص مکیش امبانی کی نیٹ ورتھ ایک دن میں 5.06 ملین ڈالر بڑھی ہے۔ اس اضافہ کے ساتھ مکیش امبانی کی کل جائیداد 85.8 ارب ڈالر ہوچکی ہے۔ وہیں میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ کی کل جائیداد میں 24 گھنٹے کے دوران 35.1 ملین ڈالرکا اضافہ ہوا ہے اور ان کی کل جائیداد 85.5 ارب ڈالرہے۔ مارک زکربرگ بلومبرگ بلینیئرلسٹ میں 13ویں مقام پر ہیں۔
گوتم اڈانی کو ہوا نقصان
ہندوستان کے دوسرے امیر شخص کی جائیداد گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کافی گراوٹ آئی ہے اور یہ 21ویں مقام سے کھسک کر 23ویں مقام پر پہنچ چکے ہیں۔ ایک دن میں گوتم اڈانی کو 704 ملین ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ ان کی کل جائیداد 56.4 ارب ڈالر رہ گئی ہے۔
گوتم اڈانی کو اس سال 64.2 ارب ڈالر کا نقصان
واضح رہے کہ ہنڈن برگ کی رپورٹ آنے کے بعد گوتم اڈانی کی جائیداد میں گراوٹ دیکھنے کو ملی تھی۔ گوتم اڈانی امیروں کی فہرست میں 36ویں مقام پر پہنچ چکے تھے، لیکن بعد میں ارب پتیوں نے اچھی ریکوری کی ہے اور اب امیروں کی فہرست میں 23 مقام پر آچکے ہیں۔ اس سال جنوری سے لے کر ابھی تک گوتم اڈانی کی جائیداد میں 64.2 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…