بین الاقوامی

Bagher Zolghadr to be Iran’s New Security Chief: ایران کے نئے سکیورٹی چیف ہوں گے محمد باقر ذوالقدر, لاریجانی کی موت کے بعد خالی تھا عہدہ

تہران: ایران نے سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے نئے سربراہ کا تقرر کر دیا ہے۔ محمد باقر ذوالقدر اب علی لاریجانی کی جگہ لیں گے، جو 17 مارچ کو ایک فضائی حملے میں شہید ہو گئے تھے۔

سرکاری اعلان اور منظوری

ایران کے نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی مہر کے مطابق، یہ اعلان صدارتی دفتر کی جانب سے کیا گیا۔ ڈپٹی برائے مواصلات و اطلاعات محمد مہدی طبع طبائی نے بتایا کہ اس تقرری کو اسلامی انقلاب کے لیڈر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای کی منظوری اور صدر مسعود پزشکیان کے حکم کے بعد حتمی شکل دی گئی۔

لاریجانی کی موت کے بعد خالی تھا عہدہ

17 مارچ کو ہونے والے حملے میں علی لاریجانی، ان کے بیٹے مرتضیٰ لاریجانی، داخلی سلامتی کے نائب سربراہ علی رضا بیعت اور کئی محافظ ہلاک ہو گئے تھے۔ اس واقعے کے بعد یہ اہم عہدہ خالی تھا، جسے اب پر کر دیا گیا ہے۔ سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کا سکریٹری ملک کی دفاعی، جوہری اور خارجہ پالیسیوں میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔ علی لاریجانی کو ان شعبوں کا اہم معمار مانا جاتا تھا۔

ایران کا ردعمل اور بیان

اسرائیلی دعوؤں کے چند گھنٹوں بعد ایرانی وزارت خارجہ نے لاریجانی کی موت کی تصدیق کی اور اسے بزدلانہ کارروائی قرار دیا۔ بیان میں کہا گیا کہ یہ محض قتل نہیں بلکہ ایک ’شہادت‘ ہے جو انہوں نے ایران کے لیے دی۔ وزارت نے انہیں ایک مدبر مفکر، محب وطن لیڈر اور اسلامی انقلاب کے وفادار ساتھی کے طور پر خراج عقیدت پیش کیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Delhi-NCR Turns into a Gas Chamber: دہلی-این سی آر گیس چیمبر میں تبدیل، دیوالی کی رات تک مزید خراب ہوں گے حالات، اہم شہروں کا اے کیو آئی

ہندوستان ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق، ہفتے کی شام پٹاخے پھوڑنے کا سلسلہ شروع ہونے…

35 minutes ago

Capital’s Pace Slows Amidst Diwali Festivities: دیوالی کی رونق میں دارالحکومت کی رفتار تھمی، دہلی سے نوئیڈا تک شدید ٹریفک جام

ٹریفک پولیس کی جانب سے اضافی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں اور بعض مقامات…

2 hours ago