بین الاقوامی

Miss Universe 2025 Winner Prize Money: فاطمہ بوش نےجتیا مس یونیورس کا تاج، جانئےکس سوال کا جواب دے کربنی مس یونیورس؟

مس یونیورس کا مقابلہ مس یونیورس آرگنائزیشن کی طرف سے ہر سال منعقد کیا جاتا ہے۔ یہ دنیا میں خوبصورتی کے سب سے مشہور مقابلوں میں سے ایک ہے۔ مس یونیورس 2025 کا 74 واں ایڈیشن تھائی لینڈ کے شہر بنکاک میں منعقد ہوا ،جس میں میکسیکو کی فاطمہ بوش نے ٹائٹل اپنے نام کیا۔مس یونیورس 2025 کا تھیم “پاور آف پیار” تھا اور اس میں 121 ممالک کے مدمقابل شریک ہوئے۔ اس سال سعودی عرب، فلسطین اور موزمبیق سمیت کئی ممالک نے پہلی بار شرکت کی۔ بھارت کی مانیکا وشوکرما ٹاپ 12 سے آگے بڑھنے میں ناکام رہیں۔

مس یونیورس نے ان سوالوں کا  دیا جواب

سب سے پہلے آئیے جانتے ہیں کہ 25 سالہ فاطمہ بوش نے کس سوال کا جواب دے کربنی مس یونیورس، جس  کی وجہ سے انہیں 74 ویں مس یونیورس ہونے کا ملا تاج۔ فائنل میں میکسیکن ماڈل سے سوال کیا گیا کہ ‘2025 میں خواتین کو کن چیلنجز کا سامنا ہے اور وہ مس یونیورس کے طور پر کیسے محفوظ ماحول بنا سکتی ہیں؟’ مس یونیورس کو کروڑوں کی انعامی رقم ملتی ہے۔ اگرچہ مس یونیورس آرگنائزیشن نے اس سال کی صحیح انعامی رقم کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا ہے، لیکن رپورٹس بتاتی ہیں کہ فاتح کو تقریبا$ 250,000 ڈالر (تقریباً 2 کروڑ روپے) ملیں گے، جو کہ 2024 کی فاتح وکٹوریہ کیئر کو دی گئی انعامی رقم کے برابر ہے۔

مس یونیورس کے اتنے کروڑ کے تحائف

انعامی رقم کے علاوہ، مں یونیورس کو  50,000 ڈالر(تقریباً 44 لاکھ روپے) کی ماہانہ سیلری ملے گی، جو عام طور پر مس یونیورس برانڈ کے تحت سفر، عوامی نمائش اور سرگرمیوں کو کور کرتی ہیں ۔

مس یونیورس 2025 کے تاج کی قیمت ؟

مس یونیورس 2025 کو اچھی خاصی  انعامی رقم کے ساتھ ساتھ نیویارک شہر میں ایک پرتعیش اپارٹمنٹ بھی ملتا ہے، جو ان کے دور میں ان کی سرکاری رہائش گاہ بن جاتا ہے۔ اور یقیناً کوئی بھی مس یونیورس کی کہانی تاج کے بغیر مکمل نہیں ہوتی۔ اس سال کے پیچیدہ طریقے سے تیار کیے گئے ،تاج کی قیمت 5 ملین  ڈالربتائی گئی ہے۔

اسٹائلنگ اسسٹنس

مس یونیورس کی فاتح کو سال بھر اسٹائلنگ کی مدد بھی فراہم کی جائے گی۔ فاطمہ بوش معروف فیشن ڈیزائنرز، میک اپ آرٹسٹ اور ہیئر اسٹائلسٹ کے ساتھ رابطے میں رہیں گی، تاکہ یہ یقینی بنایا جا سکے کہ وہ میٹنگز، فوٹو شوٹس اور بین الاقوامی تقریبات کے لیے ہمیشہ تیار رہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Count of Waterfalls: بھارت میں پہلی بار آبشاروں کی گنتی، 10 ریاستوں میں 14,468 قدرتی چشمے، کروڑوں لوگوں کے لیے پانی کا اہم ذریعہ

مرکزی وزارتِ جل شکتی نے ملک کی پہلی ’اسپرنگ سینسس‘ رپورٹ جاری کردی، تقریباً 20…

47 minutes ago

Amit Shah Jalandhar Rally: ’جو نشے میں گروؤں کی توہین کرے، وہ پنجاب کو نشے سے پاک نہیں کر سکتا‘، وزیر داخلہ امت شاہ کا ’آپ‘ حکومت پر حملہ

جالندھر میں ’نشہ مکت پنجاب یاترا‘ کے اختتامی پروگرام سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ…

1 hour ago

PM Modi Bhagavad Gita Shlok: وزیر اعظم نریندر مودی نے شیئر کیا بھگود گیتا کا شلوک، بتایا ’کرم یوگ‘ کا بنیادی منتر

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر شری مد…

2 hours ago

INDIA Alliance Meeting: اپوزیشن پارٹیوں کا 2 سے 8 اکتوبر تک ملک گیر احتجاج، 6 اکتوبر کو الیکشن کمیشن تک مارچ، ’انڈیا‘ بلاک کا بڑا فیصلہ

’انڈیا‘ اتحاد کی ساڑھے تین گھنٹے جاری رہنے والی میٹنگ میں 20 جماعتوں کی شرکت،…

2 hours ago

Centenary Celebrations of UPSC: وزیراعظم مودی یکم اکتوبر کو یونین پبلک سروس کمیشن کی صد سالہ تقریبات میں ہوں گے شریک

بھارت منڈپم میں منعقدہ پروگرام کے دوران وزیراعظم مودی یو پی ایس سی کی صد…

3 hours ago