بین الاقوامی

Attack on the Ahmadiyya Mosque in Pakistan: پاکستان میں احمدیہ مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی احمدیہ جماعت کے روحانی خلیفہ مرزا مسرور احمد نے کی سخت مذمت

احمدیہ مسلم جماعت کے پانچویں روحانی خلیفہ مرزا مسرور احمد نے گزشتہ روز پاکستان میں احمدیہ مسلم جماعت کے صدر دفتر چنوٹ کے ضلع ربوہ میں واقع بیت المہدی مسجد پر دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک مسلح حملہ آور نے جمعہ کی نماز کے دوران مسجد کے باہر کھڑے احمدیہ مسلم کمیونٹی کے لوگوں پر فائرنگ کی۔ اس حملے میں ایک حملہ آور مارا گیا۔ اس حملے میں کئی احمدی مسلمان زخمی ہوئے۔ پاکستان میں احمدی مسلمانوں کو قانونی طور پر اپنے آپ کو مسلمان کہنے یا اپنے مذہب پر کھلے عام عمل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔

پاکستان کی پنجاب حکومت پر تنقید

 مرزا مسرور احمد نے فرمایا کہ اس حملے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔ جبکہ اس کے باقی ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پاکستان کا دعویٰ ہے کہ پنجاب میں جرائم پر سو فیصد کنٹرول ہے اور اب کوئی مجرم نہیں بچا۔ احمدی مسلمانوں پر بار بار حملے ہوتے ہیں جن میں وہ شہید ہوتے ہیں اور ان کی املاک کو نذر آتش کیا جاتا ہے۔ شاید یہ جرائم میں شمار نہیں ہوتے۔

کیا ہے پورا معاملہ؟

واضح رہے کہ 10 اکتوبر کو ایک مسلح شخص نے جماعت احمدیہ پاکستان کے مرکز ربوہ میں احمدی عبادت گاہ بیت المہدی پر فائرنگ کر کے6 احمدیوں کو زخمی کردیا تھا۔ تفصیلات کے مطابق دوپہر ایک بج کر 22 منٹ پرایک حملہ آور پسٹل ہاتھ میں لئے ہوئے احمدی عبادت گاہ بیت المہدی کی طرف آیا اور گیٹ کے قریب آکر ڈیوٹی پر موجود احمدی رضاکاروں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں 6 احمدی زخمی ہو گئے۔ جوابی فائرنگ میں حملہ آور موقع پر ہلاک ہو گیا۔ جس وقت یہ واقعہ وہا اس وقت پولیس کے 2 اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے اورعبادت گاہ کے اندر کافی تعداد میں احمدی عبادت میں مصروف تھے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Bharat Express

Recent Posts

شمیم نکہت اردو فکشن ایوارڈ ڈاکٹر صبیحہ انور اور وقار رضوی صحافت ایوارڈ سنجے شرما کو تفویض، آل انڈیا کیفی اعظمی اکادمی، لکھنؤ میں تقریب منعقد

ڈاکٹرعماررضوی نے اپنے صدارتی خطاب میں دونوں ایوارڈ یافتگان اورافسانہ نویس انعام یافتہ طلبہ کو…

20 minutes ago

Successful 5 Years of Social Change: برج کمیونیکیشنز نے یومِ تاسیس منایا، نیپال سے بین الاقوامی توسیع کا آغاز

گزشتہ پانچ برسوں کے دوران برج کمیونیکیشنز سماجی ترقی کے شعبے میں ایک جامع اور…

36 minutes ago

Dr Priti Adani to Address The World Symposium: وارانسی میں 2 سے 4 نومبر تک ’ارسطو-کنفیوشس سمپوزیم 2026‘ کا انعقاد، ڈاکٹر پریتی اڈانی کریں گی خطاب

بین الاقوامی اجلاس میں دنیا کی اہم فلسفیانہ اور تہذیبی روایات کے درمیان مکالمے، مصنوعی…

50 minutes ago

ڈگری سے مارک شیٹ تک، ہرجگہ صرف Bharat، مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی میں لفظ India ختم، دستاویزوں میں نظرآئے بھارت

مہاتما جیوتی با پھولے روہیل کھنڈ یونیورسٹی نے کئی بڑے فیصلے کئے ہیں۔ اب یونیورسٹی…

1 hour ago