میکسیکو کی ریاست ویرا کروز میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں میئر کے عہدے کی امیدوار سمیت چار افراد کو گولی مار کر ہلاک کر دیا گیا۔ بین الاقوامی میڈیا کے مطابق، یہ واردات اتوار کو اس وقت پیش آئی جب یسونیا لارا گوٹیریز نامی امیدوار ٹیکسسٹیپک میں ایک انتخابی پریڈ کی قیادت کر رہی تھیں۔ وہ بڑی تعداد میں موجود حامیوں کے درمیان موجود تھیں کہ اچانک حملہ آوروں نے گولیاں برسا دیں۔ رپورٹس کے مطابق، اس لرزہ خیز واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک پر براہِ راست نشر ہوئی، جس نے عوامی سطح پر شدید خوف و ہراس پھیلا دیا۔
فیس بُک لائیو پر دستیاب ویڈیو میں مسلسل 20 منٹ تک گولیوں کی آواز سنی جا سکتی ہے۔ ٹیکسسٹیپک کی سڑکوں پر پریڈ کے دوران کئی لوگ نعرے بازی کرتے ہوئے دکھائی دے رہے تھے۔ تبھی اچانک گولیوں کی تڑتڑاہٹ سے پورا علاقہ گونج اٹھا اور یہ سلسلہ 20 منٹ تک جاری رہا۔
میکسیکو کے صدر کلاؤڈیا شنبام نے پیر کو پریس کانفرنس کے دوران اس قتل عام کی تصدیق کی۔ ان کا کہنا ہے کہ حملے کے پیچھے کا مقصد ابھی سامنے نہیں آیا ہے۔ ویرا کروز کے افسر اس کی جانچ کر رہے ہیں۔ اسٹیٹ اٹارنی جنرل کے آفس کے مطابق یسونیا لارا گوٹیریز برسراقتدار پارٹی کی رکن تھیں۔ گولی باری میں یسونیا کے علاوہ 3 دیگر لوگوں کی بھی گولی لگنے سے جان چلی گئی۔ وہیں 3 افراد شدید طور پر زخمی ہیں۔
ویرا کروز کے گورنر روسیو ناہلے نے ’ایکس‘ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے کہا، ’’کوئی بھی عہدہ یا دفتر کسی بھی شخص کی زندگی سے بڑا نہیں ہوتا ہے۔ ہم اس واقعہ کے ملزم کی تلاش کر رہے ہیں۔ جس نے بھی یسونیا لارا گوٹیریز سمیت ان کے حامیوں کا قتل کیا ہے، اسے بخشا نہیں جائے گا۔ ہم نے پولیس کو جلد سے جلد قاتل کو ڈھونڈ نکالنے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہوا ہے جب میکسیکو میں کسی سیاسی امیدوار پر اس طرح کا حملہ کیا گیا ہے۔ 2024 میں میکسیکو میں 661 حملے دیکھنے کو ملے تھے۔ گزشتہ سال مئی میں بھی گویریرو میں میئر عہدہ کے امیدوار کا گولی مار کر قتل کر دیا گیا تھا۔
بھارت ایکسپریس اردو۔
ڈاکٹر نریش کو چنڈی گڑھ ساہتیہ اکادمی کی جانب سے اردو ادب میںسال 2025 کے …
کانگریس نے سماجوادی پارٹی کو 172 اسمبلی سیٹوں کی فہرست سونپی، چار زمروں میں تقسیم…
مرکزی وزیر داخلہ نے راجستھان کے سابق وزیر اعلیٰ کی عوامی فلاح و بہبود کے…
نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ’ایجوکیشن ورلڈ انڈیا اسکول رینکنگز 2026-27 ایوارڈز‘ میں بھارت…
مالی سال 2026-2027 کی دوسری سہ ماہی کے دوران بھارت میں بجلی کی مانگ گزشتہ…
سعودی عرب کے ہوائی اڈوں اور مختلف توانائی مراکز پر مسلسل ہونے والے حملوں نے…