بین الاقوامی

“Many countries are ready to give their nuclear weapons to Iran”: ’’کئی ممالک ایران کو اپنے جوہری ہتھیار دینے کو تیار ہیں‘‘، روس کے سابق صدر اور ولادیمیر پوتن کے نہایت قریبی دمتری میدویدیف نے کیا دعویٰ

روس کے سابق صدر اور روسی سلامتی کونسل کے ڈپٹی چیئرمین دمتری میدویدیف نے ایران کی جوہری تنصیبات پر امریکی حملے کے لیے ٹرمپ کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ میدویدیف نے کہا کہ ٹرمپ امریکہ کو مشرقِ وسطیٰ میں ایک نئی جنگ میں جھونک رہے ہیں۔ ٹیلی گرام پر اپنا ردعمل جاری کرتے ہوئے انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ’’ٹرمپ نے امریکہ کے لیے ایک نئی جنگ شروع کر دی ہے۔‘‘

سابق روسی صدر نے امریکی آپریشن کی کامیابی پر بھی سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ وہ کوئی خاطر خواہ فوجی مقاصد حاصل کرنے میں ناکام رہا ہے۔ انھوں نے لکھا ’’ایٹمی ایندھن کے سائیکل کا اہم بنیادی ڈھانچہ غیر متاثر یا صرف معمولی نقصان کا شکار ہوا ہے۔ جوہری مواد کی افزودگی-اور اب ہم اسے صاف صاف کہہ سکتے ہیں، جوہری ہتھیاروں کی مستقبل کی پیداوار جاری رہے گی۔‘‘

کئی ممالک ایران کو اپنے جوہری ہتھیار فراہم کرنے کو ہیں تیار: سابق روسی صدر

میدویدیف نے یہ دعویٰ بھی کیا کہ ’’کئی ممالک ایران کو براہ راست اپنے جوہری وار ہیڈز فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔‘‘ تاہم انھوں نے کسی ملک کا نام نہیں لیا۔ میدویدیف نے مزید کہا کہ ’’اسرائیلی آبادی اب مسلسل خطرے میں رہ رہی ہے، ملک کے متعدد حصے دھماکوں سے لرز رہا ہے۔ امریکہ اب ایک نئے تنازع میں الجھ گیا ہے۔‘‘

انھوں نے یہ بھی کہا کہ ان حملوں نے ایران کو سیاسی طور پر اور مضبوط کیا ہے۔ میدویدیف نے کہا ’’ایران کی سیاسی حکومت بچ گئی ہے، بلکہ اور بھی زیادہ مضبوط ہوئی ہے۔ لوگ ملک کی روحانی قیادت کے گرد جمع ہو رہے ہیں، جن میں وہ لوگ بھی شامل ہیں جو پہلے اس کے مخالف تھے۔‘‘ دریں اثنا واضح رہے کہ ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ پیر کے روز وہ روسی صدر پوتن سے ملاقات کریں گے اور ’’سنجیدہ مسائل‘‘ پر گفتگو کریں گے۔

Ghulam Mohammad

Recent Posts

Unctad Warning: کیا مغربی ایشیا کی جنگ کی تپش سے جھلسے گی دنیا؟ اقوام متحدہ نے توانائی بحران پر دی بڑی وارننگ

مغربی ایشیا میں بڑھتی کشیدگی اور توانائی کی قیمتوں میں اضافے سے عالمی معیشت کی…

18 minutes ago

Manipur Violence: منی پور میں پھر بھڑکا تشدد، 9 افراد کی موت سے کشیدگی میں اضافہ، وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ کی امن کی اپیل

بگڑتے حالات کے درمیان وزیر اعلیٰ وائی کھیم چند سنگھ نے شہریوں سے امن برقرار…

33 minutes ago

Congress Controversy: کانگریس ہیڈکوارٹر میں ہنگامہ، اجے رائے اور ممتا چودھری کے حامیوں میں تصادم، جوتے لے کر کیا احتجاج

لکھنؤ میں کانگریس کے دفتر میں اس وقت ہنگامہ برپا ہوگیا جب پارٹی لیڈروں اور…

47 minutes ago