-بھارت ایکسپریس
Turkiye-Syria Earthquake: ترکیہ اور شام میں آئے تباہ کن زلزلے کو تقریباً ایک ہفتہ ہوگیا ہے۔ لیکن راحت اور بچائو کا کام ابھی تک جاری ہے۔ ہندوستان سمیت کئی ممالک نے بچائو ٹیمیں بھیجی ہیں جو ملبے کے ڈھیر میں زندگی تلاش کرہے ہیں۔ تقریبا سات دن بعد مبلے کے نیچے سے زندگی کی امید کرنا بے مانی سا لگتا ہے۔ چونکہ اس دوران موجزا بھی دیکھنے کو مل رہاہے۔ ترکیہ میں زلزلے کے 160 گھنٹے بعد ایک شخص کو ملبے کے ڈھیر سے زندہ نکالا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پراس شخص کی فوٹو بھی وائرل ہورہی ہے۔
ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے سے تباہی کے بیچ مرنے والوں کا ڈیٹا لگاتار بڑھ رہا ہے۔ دونوں ممالک میں تباہ کن تباہی سے مرنے والوں کی تعداد 34 ہزار سے زائد ہوگئی ہے۔ وہیں 85 ہزار سے زیادہ لوگ زخمی ہیں۔ ہندوستان سمیت دنیا بھر سے بچائو کارکونان راحت میں لگے ہوئے ہیں۔ زلزلے سے متاثر لوگوں کو پناہ گزین کیمپوں میں پہنچایا جارہا ہےاور ضروری سامان بھی مہیا کرائے جارہے ہیں۔
ترکیہ میں تباہ کن زلزلے سے تباہی کے بیچ ہر طرف ماتم چھایا ہوا ہے۔ چاروں طرف ملبوں کا ڈھیر اور لاشوں کا ڈھیر لگا ہوا ہے۔ مرنے والوں کی تعداد بے حساب ہے کہ انہیں دفنانے کے لئے سوچنا پڑرہا ہے۔ ترکیہ کے مراس سے عارضی قبرستان میں ایک ساتھ 5000لاشوں کو دفنایا گیا ہے۔
قبرستان کے پاس ابھی بھی کئی لاشیں پڑی ہیں۔ بڑی تعداد میں لوگ بدحواس حالت میں یہاں پہنچ کر اپنے لوگوں کی پہچان کررہے ہیں۔
ترکیہ میں 6 فروری کو آئے زلزلے کے بعد سے لاپتہ ایک ہندوستانی شہری کی لاش ہفتہ کو ہوٹل کے ملبہ سے ملی۔ جہاں ہو ٹھہرے ہوئے تھے۔ اتراکھنڈ کے پوڑی ضلع کےوجے کمار گوڑ بنگلور کی کمپنی کے کام کے سلسلسے میں ترکیہ گئے ہوئے تھے۔ یہاں ان کے گھر والوں نے ہندوستان کے سفارت خانے کے افسران کے خوالے سے کہا کہ ان کا چہرہ بری طرح سے کچلا ہواتھا۔ جس سے ان کی پہچان نہیں ہوپارہی تھی۔ گوڑ کے ہاتھوں پر اوم کا ٹیوٹو تھا، جس سے ان کی پہچان ہوئی۔
ہندوستان نے ترکیہ، شام کو اور مزید امدادی سامان بھیجا
ہندوستان نے ہفتہ کے روز زلزلے سے متاثرہ ترکیہ اور شام کو طبی امداد، انتہائی نگہداشت کی ادویات بھیجی ہیں۔ یہ امداد سی 17 فوجی طیارے سے بھیجی گئی ہیں۔ ہندوستان کے ‘اپریشن دوست’ کے تحت امدادی سامان کی یہ ساتویں کھیپ بھارت سے بھیجی گئی ،ہے، جو پیر کو آنے والے شدید زلزلے کے بعد دونوں ممالک کی مدد کے لیے شروع کی گئی ہے۔ زلزلے میں 34 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے ٹویٹ کیا، ’آپریشن دوست‘ کے تحت ساتواں طیارہ شام اور ترکیہ کے لیے روانہ ہوا۔ پچھلے کچھ دنوں میں ہندوستان نے ریسکیو آپریشن میں مدد کے لیے پانچ C-17 گلوب ماسٹر ملٹری ٹرانسپورٹ ہوائی جہاز کے ذریعے دوائیں، ایک موبائل اسپتال اور بچاؤ ٹیمیں ترکی بھیجی ہیں۔ ہندوستان نے ہندوستانی فضائیہ کے C-130J طیارے کے ذریعہ شام کو امدادی سامان بھیجا ہے۔ طیارے میں امدادی سامان، طبی امداد، ہنگامی اور انتہائی نگہداشت کی ادویات، اور دیگر سامان بھیجا گیا ہے۔”
-بھارت ایکسپریس
ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…
بی سی سی آئی نے محمد شمی کی چوٹ پربہت بڑا اپڈیٹ جاری کیا ہے۔…
مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…
کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…
اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…