بین الاقوامی

Malaysian PM Anwar Ibrahim receives PM Modi at the airport: وزیر اعظم نریندر مودی کوالالمپور پہنچے پر ملیشیائی وزیر اعظم انور ابراہیم نے ہوائی اڈے پر کیا گرم جوشی سے استقبال

وزیر اعظم نریندر مودی ہفتہ کے روز دو روزہ سرکاری دورے پر ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور پہنچے، جہاں ہوائی اڈے پر ملیشیا کے وزیراعظم انور ابراہیم نے ان کا پُرتپاک استقبال کیا۔ اس دورے کا مقصد بھارت اور ملیشیا کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنا اور
دونوں ممالک کی جامع اسٹریٹجک شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جانا ہے۔ہوائی اڈے پر استقبال کے دوران بچوں نے بھارتی ترنگا اور ملیشیائی پرچم تھام کر وزیر اعظم مودی کا خیرمقدم کیا، جس سے دونوں ممالک کے درمیان عوامی سطح پر قریبی رشتوں کی جھلک نظر آئی۔

کوالالمپور روانگی سے قبل وزیر اعظم مودی نے کہا تھا کہ ان کا یہ دورہ دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو گہرا کرنے کے ساتھ ساتھ اقتصادی اوراختراعی شراکت داری کو فروغ دینے پر مرکوز ہوگا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بھارت اور ملیشیا کے تعلقات گزشتہ برسوں میں مسلسل مضبوط ہوئے ہیں اور اب انہیں مزید وسعت دینے کا موقع ہے۔

یہ وزیر اعظم مودی کا ملیشیا کا تیسرا دورہ ہے اور اگست 2024 میں بھارت اور ملیشیا کے تعلقات کو جامع اسٹریٹجک شراکت داری کا درجہ دیے جانے کے بعد یہ ان کا پہلا دورہ ہے۔ اپنے روانگی بیان میں وزیر اعظم نے کہا کہ بھارت اور ملیشیا کے تاریخی تعلقات نے حالیہ برسوں میں نمایاں پیش رفت دیکھی ہے اور وہ وزیر اعظم انور ابراہیم کے ساتھ بات چیت کے منتظر ہیں تاکہ شراکت داری کو مزید مضبوط بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک دفاع اور سلامتی کے تعاون کو مضبوط کرنے، اقتصادی اور اختراعی شراکت داری کو وسعت دینے اور نئے شعبوں میں باہمی اشتراک کو فروغ دینے کی سمت کام کریں گے۔

وزیراعظم مودی نے ملیشیا میں مقیم بھارتی برادری سے ملاقات کی خواہش کا بھی اظہار کیا اور اسے دونوں ممالک کے درمیان ایک زندہ پل قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ تقریباً تیس لاکھ کی تعداد میں موجود بھارتی نژاد افراد دنیا کی بڑی بھارتی برادریوں میں سے ایک ہیں، جو ملیشیا کی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کی دوستی کی مضبوط بنیاد ہیں۔ وزارت خارجہ کے مطابق وزیر اعظم مودی اپنے دورے کے دوران ملیشیا کے وزیر اعظم کے ساتھ دوطرفہ بات چیت کریں گے، بھارتی برادری سے ملاقات کریں گے اور صنعت و کاروباری نمائندوں سے بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اسی دوران دسویں بھارت میشیا سی ای او فورم کا انعقاد بھی کیا جائے گا، جو اقتصادی تعاون کو مزید فروغ دینے میں اہم ثابت ہوگا۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Riyadh Airport Attack: سعودی عرب کے ریاض ایئرپورٹ پر بھیانک حملہ، 12 افراد ہلاک، 300 سے زائد زخمی، 11 ہندوستانی بھی متاثر

ریاض کے کنگ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے میں بھاری جانی نقصان کی…

8 hours ago

LG Dr. Dinesh Sharma: شری وجئے پورم میں پہلی بار ڈانڈیا مہوتسو کا انعقاد، لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے کی شرکت

انڈمان و نکوبار جزائر کے لیفٹیننٹ گورنر ڈاکٹر دنیش شرما نے شاردیہ نوراتری کے مبارک…

9 hours ago

LG Inaugurated MT IRIS: انڈمان و نکوبار کے لیفٹیننٹ گورنر نے انڈین آئل کے نئے بارج ’ایم ٹی آئرس‘ کا کیا افتتاح

دور دراز جزائر تک ایندھن کی محفوظ اور قابل اعتماد فراہمی کو ملے گی تقویت،…

9 hours ago

LPU Student Suicide: پنجاب، ایل پی یو کے طالب علم کی خودکشی، پی جی کے کمرے میں پنکھے سے لٹکی ملی لاش، علاقے میں ہلچل

جالندھر میں واقع لوولی پروفیشنل یونیورسٹی (ایل پی یو) کے 21 سالہ طالب علم کی…

9 hours ago