بین الاقوامی

Road Accident in Nepal: نیپال میں بڑا سڑک حادثہ، 40 افراد کو لے جارہی بھارتی مسافر بس ندی میں گری، متعدد افراد کی ہلاکت کا خدشہ

نیپال بس حادثہ: نیپال میں ایک بڑے حادثے کی خبر سامنے آئی ہے۔ 40 ہندوستانیوں کو لے جا رہی بس ندی میں گر گئی۔ ریسکیو کام جاری ہے۔ کئی لوگوں کے مارے جانے کا خدشہ ہے۔ نیپال پولیس حکام نے بتایا کہ ایک ہندوستانی مسافر بس جس میں 40 افراد سوار تھے، تنہون ضلع میں مرسیانگڈی ندی میں گر گئی۔ ضلع پولیس دفتر تنہون کے ڈی ایس پی دیپ کمار رایا نے اس کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نمبر پلیٹ یوپی ایف ٹی 7623 والی بس ندی میں گر گئی۔ اہلکار کے مطابق بس پوکھرا سے کھٹمنڈو جا رہی تھی۔

 

کئی لوگ لاپتہ، کچھ کو بچا گیا

حکام کا کہنا ہے کہ شدید بارش کی وجہ سے ندی میں بھی تیز لیر ہے۔ بس میں 40 افراد سوار تھے جن میں سے کچھ کو بچا لیا گیا۔ لیکن اب بھی کئی لوگ لاپتہ ہیں۔ نیپال پولیس نے کہا ہے کہ یہ حادثہ تنہون ضلع میں پیش آیا۔ بس اتر پردیش کی ہے۔ لیکن ابھی تک یہ اطلاع نہیں ملی ہے کہ بس میں سوار لوگ اتر پردیش کے کس ضلع سے نیپال گئے تھے۔

ساتھ ہی اتر پردیش کے ریلیف کمشنر نے کہا کہ نیپال میں پیش آنے والے واقعے کے سلسلے میں یہ جاننے کی کوشش کی جا رہی ہے کہ بس میں سفر کرنے والے لوگ کہاں سے تھے۔ اس کے لیے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

5 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

7 hours ago