اسرائیل میں لیبر کورٹ نے آج دوپہر ڈھائی بجے ملک میں عام ہڑتال ختم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ یہ فیصلہ ہڑتال کے سبب کئی سیکٹروں میں معمولات مفلوج ہونے کے بعد سامنے آیا ہے۔عدالتی فیصلے میں اس بات کو بنیاد بنایا گیا ہے کہ یہ کوئی مطالباتی ہڑتال نہیں بلکہ سیاسی ہڑتال ہے۔عدالتی فیصلہ آنے کے بعد لیبر یونین فیڈریشن نے اعلان کیا کہ کارکنان کو اپنے کاموں پر واپس آنے کے احکامات جاری کر دیے گئے ہیں۔واضح رہے کہ حالیہ ہڑتال کا مقصد اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتن یاہو پر دباؤ ڈالنا تھا کہ وہ غزہ کی پٹی میں فلسطینی گروپوں کے پاس یرغمال قیدیوں کی واپسی کے لیے معاہدے کر لیں۔
اسرائیل میں فیڈریشن آف ٹریڈ یونینز کی طرف سے شروع کی گئی عام ہڑتال کے تحت تل ابیب کے بن گوریان ہوائی اڈے پر جہازوں کی آمدورفت روک دی گئی۔ تمام اسکول، یونیورسٹیاں، پبلک ٹرانسپورٹ اور دفاتر بھی بند رہے۔اسرائیل میں مزدور یونین نے اعلان کیا ہے کہ وہ کل، منگل کو بھی ہڑتال میں توسیع کرنے پر غور کر رہے ہیں۔اسرائیل کی بڑی مینوفیکچرنگ کمپنیوں اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں کاروباری افراد نے ہسٹادرٹ فیڈریشن کے سربراہ آرنون بار ڈیوڈ کی حمایت کرتے ہوئے لاکھوں لوگوں کو پیر کو ایک روزہ عام ہڑتال کے لیے نکلنے کا مطالبہ کیا، جس کا مقصد وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی حکومت پر دباو ڈالنا ہے کہ وہ اسرائیلی قیدیوں کو واپس لائے جو ابھی تک حماس کے زیر حراست ہیں۔
اتوار کی رات تل ابیب اور اسرائیل کے یروشلم اور حیفہ سمیت کئی شہروں میں یرغمالیوں کی واپسی کا مطالبہ کرتے ہوئے زبردست مظاہرے دیکھنے میں آئے جن میں پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے تشدد کا استعمال کیا۔اسرائیلی میڈیا کے اندازوں کے مطابق، 500,000 تک لوگوں نے یروشلم، تل ابیب اور دیگر شہروں میں احتجاجی مظاہرے کیے۔یروشلم میں مظاہرین نے سڑکیں بند کرکے وزیراعظم ہاؤس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق، ایک فضائی ویڈیو کلپ میں مظاہرین کو تل ابیب کی مرکزی شاہراہ کو بند کرتے ہوئے، جھنڈے لہراتے اور یرغمالیوں کی تصاویر اٹھائے ہوئے دکھایا گیا ہے۔اسرائیلی ٹیلی ویژن پر پولیس کو سڑکیں بلاک کرنے والے مظاہرین پر واٹر کینن چلاتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ مقامی میڈیا نے بتایا کہ 29 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…