بین الاقوامی

Let Bibi go!: بی بی کو جانے دو! ٹرمپ نے نیتن یاہو کے حق میں پھر بلند کی آواز، کرپشن کیس ختم کرنے کا کیا مطالبہ

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کے خلاف جاری فوجداری مقدمے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ اس سے غزہ اور ایران سے نمٹنے کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا۔ استغاثہ کو سیدھے طور پر دھمکی نہ دیتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیل کو دی جانے والی اربوں ڈالر کی امریکی امداد کو نمایاں کیا ہے۔

بی بی نیتن یاہو ایک جنگی ہیرو ہیں: ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹرتھ پر لکھا، ’’اسرائیل میں بی بی نیتن یاہو کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ خوفناک ہے۔ وہ ایک جنگی ہیرو ہیں۔ ایک ایسا وزیر اعظم جس نے ایران میں جوہری خطرے سے چھٹکارا دلانے میں امریکہ کے ساتھ بہت اچھا کام کیا ہے۔‘‘ ٹرمپ نے لکھا، ’’اہم بات یہ ہے کہ وہ فی الحال حماس کے ساتھ ایک معاہدے پر بات چیت کر رہے ہیں جس میں یرغمالیوں کی واپسی بھی شامل ہو گی۔‘‘

یہ ایک سیاسی انتقام کی کارروائی ہے: ٹرمپ

انہوں نے لکھا، ’’یہ کیسے ممکن ہے کہ اسرائیل کے وزیر اعظم کو سارا دن بغیر کسی وجہ کے(سگار، بگ بنی ڈول وغیرہ)پورے دن  کمرہ عدالت میں بیٹھنے پر مجبور کیا جا دسکتا ہے۔ یہ ایک سیاسی انتقام کی کارروائی ہے، جو کہ بغیر  ٹھوس ثبوت کے کسی کے خلاف جان پوجھ کر کی گئی تفتیش یا ظلم و ستم ہے۔ ‘انصاف’ کا یہ مذاق ایران اور حماس دونوں کے درمیان مذاکرات میں رکاوٹ بنے گا۔‘‘

’’بی بی کو جانے دو، انہیں بہت بڑا کام کرنا ہے‘‘

ٹرمپ نے لکھا، ’’دوسرے لفظوں میں، یہ احمقانہ ہے۔ امریکہ اسرائیل کے دفاع اور حمایت کے لیے ہر سال اربوں ڈالر خرچ کرتا ہے، جو کہ کسی بھی دوسرے ملک سے کہیں زیادہ ہے۔ ہم اسے ہرگز برداشت نہیں کرنے والے ہیں۔ ہم نے ابھی ابھی وزیر اعظم بی بی نیتن یاہو کی قیادت میں ایک بڑی فتح حاصل کی ہے اور یہ ہماری جیت کو داغدار کر رہا ہے۔ بی بی کو جانے دو، انہیں ایک بہت بڑا کام کرنا ہے۔‘‘!

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts