بین الاقوامی

Kim Jong Un sees Hypersonic Missiles, Warships In Russia: شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان کا روس دورہ، کم نے بمبار طیارے اور جنگی جہاز کا کیا معائنہ

سیول: شمالی کوریا کے سپریم لیڈر کم جونگ ان ان دنوں روس کے دورے پر ہیں اور ہفتہ کے روز انہوں نے جوہری صلاحیت کے حامل بمبار طیارے، ہائپر سونک میزائل اور روس کے پیسفک فلیٹ میں شامل جدید جنگی جہاز کا معائنہ کیا۔ کم جونگ مشرقی روس کے دور دراز کے علاقے کا دورہ کر رہے ہیں جس کے بارے میں مغربی ممالک نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ یوکرین کے خلاف روس کے حملے کے درمیان ماسکو کو شمالی کوریا سے ہتھیار مل سکتے ہیں جس سے جنگ بڑھ سکتی ہے۔

آرتیوم پہنچنے کے بعد کم ولادی ووسٹوک شہر کے باہر ہوائی اڈے پر پہنچے جہاں روسی وزیر دفاع سرگئی شوئیگو اور دیگر فوجی حکام نے انہیں بمبار اور دیگر جنگی طیارے دکھائے جو ایٹمی حملہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کم کو ہفتے کے روز جنگی طیارے دکھائے گئے۔ یوکرین میں جنگ کے دوران بھی ایسے ہی طیارے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ ان میں ٹی یو -160، ٹی یو-95 اور ٹی یو22 شامل ہیں۔ ان طیاروں کے ذریعے جنگ میں مسلسل کروز میزائل گرائے جا رہے ہیں۔

روسی وزارت دفاع کے مطابق شوئیگو نے کم کو روس کا جدید ترین میزائل ‘ہائپرسونک کنزال’ بھی دکھایا، جو مگ 31 لڑاکا طیارے سے داغا جاتا ہے۔ کم اور شوئیگو نے بعد میں ولادیووستوک کا سفر کیا جہاں انہوں نے روس کے بحرالکاہل کے بحری بیڑے میں شامل جنگی جہاز ‘ایڈمرل شاپوشنکوف’ کا معائنہ کیا۔ روسی بحریہ کے کمانڈر ایڈمرل نکولائی یومینوف نے کم کو جہاز کی صلاحیتوں اور ہتھیاروں کے بارے میں آگاہ کیا۔ ان میں طویل فاصلے تک مار کرنے والے کروز میزائل بھی شامل ہیں۔ کروز میزائل روسی جنگی جہاز مسلسل یوکرین پر فائر کر رہے ہیں۔

کِم کا یہ دورہ بدھ کے روز ووستوچنی اسپیس پورٹ پر ان کے اور روسی صدر ولادیمیر پوتن کے درمیان ہونے والی بات چیت اور جمعہ کے روز کومسومولسک آن امور میں ہوائی جہاز بنانے والے پلانٹ کے دورے کے بعد ہوا روس کی وزارت دفاع نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں شوئیگو ائیرپورٹ پر ریڈ کارپٹ کے قریب کم کا استقبال کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ویڈیو میں کم کو کنجل میزائل کو دیکھتے ہوئے اور اشارے کرتے ہوئے اور جنگی طیاروں کی صلاحیتوں کے بارے میں سوالات کرتے ہوئے دیکھا گیا۔

کم منگل کو اپنی بکتر بند ٹرین میں روس پہنچے۔ انہوں نے ہتھیاروں اور ٹیکنالوجی سے متعلق کئی سائٹوں کا دورہ کیا۔ مغربی ممالک نے روس اور شمالی کوریا پر کئی پابندیاں عائد کر کے انہیں تنہا کر دیا ہے۔ ماہرین کا خیال ہے کہ امریکہ کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے درمیان دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کو مزید گہرا کر رہے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں کو تشویش ہے کہ یوکرین پر روس کے حملے کے دوران کم ماسکو کو ہتھیار فراہم کر سکتا ہے اور اس کے بدلے میں شمالی کوریا روس سے جدید ٹیکنالوجی حاصل کر سکتا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago