بین الاقوامی

Kenya plane crash: کینیا میں چھوٹے طیارے کا بڑا حادثہ ! طیارہ  ایک اسکول کی عمارت پر جا گرا، درجنوں افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ

کینیا میں منگل کی صبح ایک بڑا فضائی حادثہ پیش آیا، جس میں کم از کم 12 افراد کے ہلاک ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔ کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی (KCAA) نے تصدیق کی ہے کہ یہ طیارہ کوالی کاؤنٹی کے تسیمبا گولینی علاقے میں ایک اسکول پر گر گیا۔ حادثے میں متعدد گھروں کو نقصان پہنچا ہے اور کچھ لوگ زخمی ہوئے ہیں۔

پرواز کے کچھ دیر بعد ہی حادثہ پیش آیا

رپورٹس کے مطابق، رجسٹریشن نمبر 5Y-CCA  والا یہ چھوٹا طیارہ صبح تقریباً 8 بج کر 30 منٹ (مقامی وقت کے مطابق) سیاحوں کو لے کر دیانی سے کچوا ٹیمبو کی جانب جا رہا تھا۔ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد طیارہ گر کر تباہ ہو گیا۔ بتایا جا رہا ہے کہ یہ طیارہ اس ایئرلائن کا حصہ تھا جو ممباسا کو کینیا کے مشہور سیاحتی مقامات مسائی مارا اور نیروبی سے جوڑتی ہے۔

ریسکیو آپریشن جاری

خبر موصول ہوتے ہی پولیس اور ایمرجنسی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ جائے حادثہ سے موصول ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ طیارہ مکمل طور پر آگ کی لپیٹ میں تھا اور اس کا ملبہ پورے علاقے میں بکھرا ہوا تھا۔ فی الحال حادثے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔

جانچ کے لیے خصوصی ٹیم

ابتدائی تحقیقات کے مطابق طیارے کے گرنے کی صحیح وجہ ابھی تک معلوم نہیں ہو سکی ہے۔ تاہم افسران  کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے مطابق حادثے کی ممکنہ وجہ خراب حدِ نگاہ اور خراب موسم ہو سکتی ہے۔ ادھر کینیا سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کہا ہے کہ حادثے سے متعلق تمام حقائق کی جانچ کے لیے ایک خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

UP New Congress President: ارادھنا مشرا بنیں یوپی کانگریس کی نئی صدر، عمران مسعود کار گزار صدر مقرر

ارادھنا مشرا پرتاپ گڑھ کی رام پور خاص اسمبلی نشست سے کانگریس کی رکن اسمبلی…

5 hours ago

Asian Games 2026: ایشین گیمز 2026 کی اختتامی تقریب میں نیرو ڈھانڈا ہوں گی ہندوستان کی پرچم بردار، ٹریپ شوٹر نے 2 گولڈ سمیت جیتے ہیں 3 تمغے

نیرو ڈھانڈا کی کارکردگی کے اعتراف میں انہیں اختتامی تقریب میں ہندوستانی دستے کی قیادت…

5 hours ago