بین الاقوامی

Karachi’s Gul Plaza inferno: کراچی کے گل پلازہ میں آتشزدگی، ہلاکتوں کی تعداد 14 ہوئی، ملبے سے مزید لاشیں برآمد، 60 سے زائد افراد اب بھی لاپتہ

کراچی کے مصروف علاقے ایم اے جناح روڈ پر واقع گل پلازہ شاپنگ سینٹر میں لگنے والی ہولناک آگ کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر 14 ہو گئی ہے۔ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے مزید لاشیں برآمد کیں، جبکہ آگ کے بعد اٹھنے والا دھواں اور سلگتی ہوئی راکھ کے باعث امدادی کارروائیاں احتیاط کے ساتھ انجام دی جا رہی ہیں۔

24 گھنٹے بعد قابو میں آئی آگ

یہ خوفناک آگ ہفتہ کی رات دیر گئے بھڑکی تھی، جس نے چند ہی گھنٹوں میں کثیر منزلہ عمارت کے بڑے حصے کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل کر دیا۔ فائر بریگیڈ کے عملے کو آگ پر قابو پانے میں 24 گھنٹے سے زائد کا وقت لگا۔ پیر کو بھی عمارت کے اندرونی حصوں سے شعلے دکھائی دے رہے تھے، جس کے باعث کولنگ پروسیس اور ملبہ ہٹانے کا کام آہستگی سے کیا جا رہا ہے۔

مزید لاشیں برآمد، شناخت مشکل

جنوبی کراچی کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس سید اسد رضا نے تصدیق کی کہ تازہ امدادی کارروائی کے دوران آٹھ مزید لاشیں نکالی گئیں، جس کے بعد ہلاکتوں کی تصدیق شدہ تعداد 14 ہو گئی۔ حکام کے مطابق بیشتر لاشیں ناقابل شناخت ہیں، جن کی شناخت کے لیے ڈی این اے ٹیسٹ کرایا جائے گا تاکہ ان کی لاشیں کنبے کی حوالے کی جاسکیں۔

60 سے زائد افراد لاپتہ

سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری نے جائے حادثہ کا دورہ کرتے ہوئے کہا کہ 60 سے زیادہ افراد کا لاپتہ ہونا نہایت تشویشناک اور ایک بڑا المیہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ سانحہ نہ صرف جانی بلکہ معاشی نقصان کا بھی باعث بنا ہے۔

تاجروں کا انتظامیہ پر الزام

حادثے سے متاثرہ تاجر اور دکاندار، جن کا روزگار مکمل طور پر تباہ ہو چکا ہے، انتظامیہ پر شدید تنقید کی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر بروقت اور مؤثر کارروائی کی جاتی تو کئی قیمتی جانیں اور کاروبار بچائے جا سکتے تھے۔

آگ کی وجہ کی تحقیقات جاری

حکام کے مطابق آگ لگنے کی حتمی وجہ کا تعین ابھی نہیں ہو سکا، تاہم ابتدائی اطلاعات کے مطابق شارٹ سرکٹ یا برقی خرابی آگ بھڑکنے کا سبب بن سکتی ہے، جس نے گنجان مارکیٹ میں تیزی سے پھیل کر تباہی مچا دی۔

اہلِ خانہ سے رابطے کی اپیل

حکومت نے لاپتہ افراد کے اہل خانہ سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہیلپ لائنز سے رابطہ کریں اور متعین مراکز پر جا کر ڈی این اے نمونے فراہم کریں، تاکہ متاثرین کی شناخت کا عمل مکمل کیا جا سکے۔

Habiburrahman

Recent Posts

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

5 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

6 hours ago

Kolkata Durga Puja Accident: کولکاتا میں درگا پوجا کے دوران پنڈال گرنے سے بھگدڑ، 17 افراد کی موت، پوجا کمیٹی پر لاپروائی کا الزام

درگا پوجا کی خوشیوں کے درمیان سپتمی کی شام شمالی کولکاتا کے چورباگان سروجنین پوجا…

6 hours ago

Air India Flights: سعودی عرب جانے والی ایئر انڈیا کی پروازیں 24 اکتوبر تک منسوخ، حوثی باغیوں کی دھمکی کے بعد فیصلہ

ایئر انڈیا نے اپنے بیان میں کہا، ’’موجودہ صورتحال کو دیکھتے ہوئے ایئر انڈیا اور…

6 hours ago