بھارت ایکسپریس۔
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان جاوید میانداد انڈرورلڈ ڈان داؤد ابراہیم کا رشتہ دار ہونے کو فخر کی بات بتایا ہے۔ جاوید میانداد اورداؤد ابراہیم آپس میں سمدھی ہیں۔ داؤد ابراہیم کی بیٹی کی شادی جاوید میانداد کے بیٹے سے ہوئی ہے۔ جاوید میانداد نے اس پرخوشی کا اظہارکیا اورکہا کہ داؤد ابراہیم کا داماد ہونا خوشی کی بات ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ داؤد ابراہیم نے مسلمانوں کے لئے بہت کچھ کیا ہے۔ اے بی پی نیوزکے مطابق، پاکستانی صحافی حسن ناصرکو دیئے انٹرویومیں جاوید میانداد نے یہ بات کہی ہے۔
جاوید میانداد نے کہا کہ میں دبئی سے ہی لمبے وقت سے داؤد ابراہیم کو جانتا ہوں۔ یہ میرے لئے اعزاز کی بات ہے کہ ان کی بیٹی کی شادی میرے بیٹے سے ہوئی ہے۔ میری بہو بہت پڑھی لکھی (تعلیم یافتہ) ہے۔ اس نے کانوینٹ اسکول سے پڑھائی کی اور پھرآگے کی تعلیم ایک مشہور یونیورسٹی سے حاصل کی ہے۔ جاوید میانداد کے بیٹے جنید اورداؤد ابراہم کی بیٹی ماہ رخ کی شادی 19 سال پہلے ہوئی تھی۔ دونوں نے سال 2005 میں دبئی میں شادی کی تھی۔
قابل ذکرہے کہ شادی تقریب کے دوران سیکورٹی کا خاص خیال رکھا گیا تھا اورپوری تقریب ہائی سیکورٹی میں ہوئی تھی۔ جاوید میانداد نے مزید کہا کہ کہ داؤد سے متعلق لوگوں کے دماغ میں غلط فہمی ہے۔ وہ ویسے انسان نہیں ہیں جیسا ہندوستان کے لوگ ان کے بارے میں سوچتے ہیں۔ داؤد ابراہیم کو سمجھ پانا آسان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگ جیسا داؤد ابراہیم کی فیملی کے بارے میں سوچتے ہیں، ویسا کچھ بھی نہیں ہے۔
جاوید میانداد نے اپنے کرکٹ کیریئرکے دوران پاکستان کے لئے 124 ٹسٹ اور 233 ونڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے ہیں۔ 1976 سے 1996 تک جاوید میانداد نے 20 سال پاکستان ٹیم میں کرکٹ کھیلا ہے۔ اس دوران، انہوں نے ٹسٹ میچ میں 8832 رن بنائے اور23 سنچری لگائیں۔ ونڈے میچ میں جاوید میانداد نے 7318 رن بنائے اور 8 سنچری لگائی۔ داؤد ابراہیم سے متعلق گزشتہ سال دسمبر میں خبرآئی تھی کہ وہ کافی بیمار ہے اورپاکستان کے اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ ایسی خبریں تھیں کہ داؤد ابراہیم کو کسی نے زہردے دیا ہے اور کراچی کے اسپتال میں اس کا علاج چل رہا ہے۔ اس دوران پاکستان میں گوگل، یوٹیوب اور فیس بک ڈاؤن کردیئے گئے تھے۔ حالانکہ پاکستان کی طرف سے کوئی تصدیق نہیں کی گئی تھی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…