بین الاقوامی

Jamaat-e-Islami Cleared To Rejoin Politics: بنگلہ دیش کی سیاست میں نیا موڑ،پابندی ختم ہونے کے فوراً بعد جماعت اسلامی نے عام انتخابات میں حصہ لینے کا کیا اعلان

جماعت اسلامی بنگلہ دیش نے اعلان کیا ہے کہ وہ اگلے عام انتخابات میں حصہ لے گی۔ پارٹی کے رہنماوں نے کہا کہ وہ ملک کی سیاسی صورتحال کو بہتر بنانے اور عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔ جماعت اسلامی، جو کہ ایک مذہبی سیاسی جماعت ہے، نے ماضی میں بھی انتخابات میں حصہ لیا ہے لیکن حالیہ برسوں میں اسے کئی چیلنجز کا سامنا کرنا پڑا، جن میں رجسٹریشن منسوخی اور رہنماوں کی گرفتاریاں شامل ہیں۔پارٹی کے امیر ڈاکٹر شفیق الرحمن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہم ایک جمہوری عمل کے ذریعے ملک میں تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔ ہمارا ایجنڈا عوام کی فلاح و بہبود، انصاف اور ترقی پر مبنی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی اپنے کارکنوں کو متحرک کر رہی ہے اور انتخابات کے لیے جامع حکمت عملی تیار کی جا رہی ہے۔

جماعت اسلامی کی رجسٹریشن 2013 میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد منسوخ کر دی گئی تھی، لیکن حالیہ سیاسی تبدیلیوں کے بعد پارٹی نے دوبارہ فعال طور پر سرگرمیاں شروع کی ہیں۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ جماعت اسلامی کا انتخابات میں حصہ لینے کا فیصلہ بنگلہ دیش کی سیاست میں ایک اہم موڑ ہو سکتا ہے، خاص طور پر موجودہ حکومت کے خلاف اپوزیشن کے طور پر۔پارٹی نے واضح کیا کہ وہ انتخابات میں منصفانہ اور شفاف عمل کی توقع رکھتی ہے اور تمام سیاسی جماعتوں کے لیے یکساں مواقع کی ضرورت پر زور دیا۔ اس اعلان کے بعد سیاسی حلقوں میں بحث شروع ہو گئی ہے کہ جماعت اسلامی کے دوبارہ انتخابی میدان میں آنے سے سیاسی منظر نامہ کس طرح تبدیل ہو سکتا ہے۔

قبل ازیں گزشتہ روز بنگلہ دیش کی سپریم کورٹ نے جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹا دی تھی۔ شیخ حسینہ کی حکومت نے اس تنظیم پر پابندی لگا دی تھی۔ حسینہ حکومت نے ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزام میں جماعت پر پابندی عائد کر دی تھی۔البتہ اب بنگلہ دیش کی عدالت نے جماعت اسلامی پر سے پابندی ہٹا دی ہے جس کے ساتھ ہی جماعت اسلامی کے لیے بنگلہ دیش کے اگلے انتخابات میں حصہ لینے کا راستہ کھل گیا ہے۔ پابندی ختم ہوتے ہی جماعت اسلامی کے رہنماؤں کی گرفتاری کا خطرہ ٹل گیا ہےاور گرفتار رہنماؤں کی رہائی واضح ہو گئی۔آپ کو بتادیں کہ جماعت اسلامی بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کی سب سے بڑی مخالف تھی ۔ساتھ ہی بنگلہ دیش میں عوامی لیگ پر پابندی کے بعد پارٹی کی ویب سائٹ پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔ بنگلہ دیش میں عوامی لیگ کے تمام ڈیجیٹل پلیٹ فارم بھی بند کر دیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

US proposes fresh tariffs on India: امریکہ نے بھارت، چین سمیت 14 تجارتی شراکت داروں پر نئے ٹیرف عائد کرنے کی پیش کی تجویز

ٹرمپ انتظامیہ نے صنعتی پیداوار میں ضرورت سے زیادہ گنجائش کو امریکی تجارت کیلئے نقصان…

3 hours ago

MEA on Sheikh Hasina’s Extradition: شیخ حسینہ کی رضاکارانہ واپسی اور حوالگی کی درخواست دو الگ معاملات ہیں: وزارت خارجہ

شیخ حسینہ فی الحال ہندوستان میں جلاوطنی کی زندگی گزار رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے…

3 hours ago

Building Collapses in Karachi: کراچی میں زیرِ تعمیر عمارت منہدم، ایک شخص ہلاک، 10 زخمی، کئی افراد ملبے میں دبے

رپورٹوں کے مطابق، پاکستان میں عمارتوں یا ان کی چھتوں کا منہدم ہونا ایک عام…

4 hours ago

Nayi Chetna 5.0: وزیر اعظم مودی کی قیادت میں خواتین کو بااختیار بنانے کے ایک نئے دور کا آغاز: شیوراج سنگھ چوہان

مرکزی وزیر شیوراج سنگھ چوہان نے بدھ کے روز ’نئی چیتنا 5.0‘ مہم کا آغاز…

4 hours ago