پاکستان میں تحریک طالبان اوربلوچ لبریشن آرمی کے بعد اب ایک نئی دہشت گرد تنظیم اتحاد المجاہدین نے تباہی مچانا شروع کردیا ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کی بنیاد ایک سال قبل 11 اپریل 2025 کورکھی گئی تھی۔ اتوارکواتحاد المجاہدین نے بنوں میں 15 پاکستانی فوجیوں کوہلاک کردیا تھا۔ اس سال حکومت کے خلاف یہ سب سے بڑا دہشت گردانہ حملہ ہے، یہاں تک کہ پاکستانی فوج بنوں کے علاقے پرکنٹرول حاصل کرنے کا دعویٰ کرتی ہے۔
تحریک طالبان کی طرح اس دہشت گرد تنظیم کا مقصد پاکستان میں ایک اسلامی حکومت قائم کرنا ہے۔ اس کے زیادہ تردہشت گرد پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخواہ میں سرگرم ہیں۔ بنوں میں ہونے والے حملے کے بعد پاکستانی حکومت نے اس دہشت گرد تنظیم کو سزا دینے کے عزم کا اظہارکیا ہے۔ بنوں میں اتحاد المجاہدین کے دہشت گردوں نے خودکش حملے کے ذریعہ انجام دیا گیا۔ وہیں پاکستان کی حکومت نے اس کے تارافغانستان سے جوڑنے کی کوشش کی ہے۔ پاکستان کے وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ افغانستان کے اشاروں پردہشت گردوں نے اس واردات کو انجام دیا ہے۔
آئیے جانتے کہ اتحاد المجاہدین کیا ہے؟
بی بی سی مانیٹرنگ کے مطابق، سال 2025 میں خیبرکے علاقے میں سرگرم تین دہشت گرد تنظیموں نے اتحاد کی تجویزپیش کی۔ اس تجویزکے تحت اسلامی انقلاب، لشکراسلام اورحافظ گل بہادرکے گروپ نے ایک نئی دہشت گرد تنظیم تشکیل دی۔ اس تنظیم کا نام اتحاد المجاہدین رکھا گیا۔ حافظ گل بہادرکے گروپ کوایک بارپاکستانی حکومت نے “اچھے طالبان” کا نام دیا تھا۔ اس دہشت گرد تنظیم کے حملوں اورسرگرمیوں کا مرکزی سینٹرپاکستان کا صوبہ خیبرپختونخوا ہے جوکہ افغان سرحد کے قریب ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم کا ٹیلی گرام پرایک اکاؤنٹ بھی ہے، جہاں پشتو، اردواورانگریزی میں پوسٹس کی جاتی ہیں۔ دہشت گرد محمود الحسن کواس کا ترجمان سمجھا جاتا ہے۔ فوجی کارروائیوں سے بچنے کے لیے اس دہشت گرد تنظیم کا کوئی لیڈرنہیں ہے۔ مزید یہ کہ اس دہشت گرد تنظیم کے بارے میں زیادہ معلومات پبلک ڈومین میں جاری نہیں کی گئی ہیں۔
پہلے کی تشہیر، پھرکیا بڑا حملہ
اتحاد المجاہدین نے تشکیل کے بعد بنوں میں سب سے بڑا حملہ کیا ہے۔ گزشتہ ایک سال میں اس دہشت گرد تنظیم کے ٹیلی گرام پرصرف تشہیرکی ویڈیو شیئرکی گئی ہیں۔ ایک معاملے میں فوجی ٹھکانوں کو برباد کرنے کی دھمکی دی گئی تھی۔ اس کی تشہیر ویڈیو میں فوجی ٹھکانوں کو اڑانے کے بارے میں دکھایا گیا ہے۔ بنوں میں اس حملے کے بعد اس دہشت گرد تنظیم کا دبدبہ بڑھ سکتا ہے۔ کیونکہ حال کے دنوں میں افغانستان کے ساتھ سمجھوتہ کی وجہ سے ٹی ٹی پی نے اپنے حملے کم کردیئے ہیں۔ بلوچستان لبریشن آرمی کی صورتحال بھی کمزور ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو-
پیوپلس اویرنس فورم کے صدر اور سپریم کورٹ کے سینئر ایڈوکیٹ زیڈ کے فیضان نے…
ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…
ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…
خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…
گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…
وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…