بین الاقوامی

Gaza-Israel war continues: اسرائیل کا قہر غزہ پر ہنوز جاری، تازہ حملوں میں 34 افراد جاں بحق، اب تک 56 ہزار سے زائد افراد ہلاک

اسرائیل نے غزہ میں تباہی مچا رکھی ہے۔ اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری اس جنگ کو بند کرنے کی کوششیں ضرور ہو رہی ہیں، لیکن فی الحال اس کا کوئی نتیجہ سامنے نظر نہیں آ رہا ہے۔ اسرائیل نے جمعہ کی دیر شب کے بعد ہفتہ کی صبح ایک بار پھر غزہ پر حملہ کر دیا، جس میں درجنوں افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ شفا اسپتال کے ملازمین نے غزہ شہر واقع فلسطین اسٹیڈیم میں ہی کم از کم 12 افراد کی موت سے متعلق جانکاری میڈیا کو دی ہے۔

جنگ بندی کی خبروں کے درمیان ہوا یہ حملہ

طبی اہلکاروں کا کہنا ہے کہ غزہ کے تازہ حملے میں کم از کم 34 افراد کی موت واقع ہو گئی ہے۔ شفا اسپتال کے مطابق جنوبی غزہ میں مواسی میں مہاجر لوگوں کے لیے لگائے گئے ایک ٹینٹ پر بھی حملہ ہوا ہے، جس میں 6 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔ غور کرنے والی بات یہ ہے کہ اسرائیل کے ذریعہ یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ آئندہ ہفتہ جنگ بندی سے متعلق سمجھوتہ ہو سکتا ہے۔ ٹرمپ نے 27 جون کو اوول دفتر میں صحافیوں کے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا تھا کہ ’’ہم غزہ پر کام کر رہے ہیں، اور اسے سنبھالنے کی کوشش کر رہے ہیں۔‘‘

جنگ بندی بات چیت اگلے ہفتے متوقع

غزہ کے تازہ حالات کی جانکاری رکھنے والے ایک افسر نے بتایا کہ اسرائیل کے وزیر برائے حکمت عملی ران ڈرمر غزہ میں جنگ بندی، ایران اور دیگر موضوعات پر بات چیت کے لیے اگلے ہفتہ واشنگٹن پہنچیں گے۔ اس افسر نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر یہ جانکاری دی، کیونکہ انھیں میڈیا سے بات کرنے کی اجازت نہیں ہے۔

اس جنگ میں 56 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں

بہرحال، غزہ میں تقریباً 50 یرغمال بچے ہیں، اور امید کی جا رہی ہے کہ ان میں سے نصف سے بھی کم لوگ زندہ بچے ہوں گے۔ یہ سبھی لوگ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے ذریعہ اسرائیل پر حملہ کیے جانے کے بعد یرغمال بنائے گئے تقریباً 250 لوگوں میں شامل تھے، جس کے بعد 21 ماہ تک جنگ چلی۔ غزہ کی وزارت صحت کے مطابق اس جنگ میں 56 ہزار سے زیادہ فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں، اور ہزاروں کنبے تباہی کی دردناک داستان بن چکے ہیں۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Habiburrahman

Recent Posts

LK Advani admitted to Apollo Hospital: لال کرشن اڈوانی اسپتال میں داخل، سینے میں انفیکشن کی شکایت، اپولو اسپتال میں علاج جاری

بھارت کے سابق نائب وزیراعظم لال کرشن اڈوانی کو جمعہ کے روز اسپتال میں داخل…

2 hours ago

SC Allows PFI Chief Abubaker Treatment: پی ایف آئی کے سربراہ ابو بکر کو میکس اسپتال میں علاج کی اجازت، سپریم کورٹ کی ہدایت

عدالت نے علاج اور پولیس سکیورٹی کا پورا خرچ خود برداشت کرنے کو کہا، طبی…

3 hours ago

Gold-Sivler Price: سونے اور چاندی کی چمک پھر لوٹ آئی! بازار کھلتے ہی قیمتوں میں زبردست اچھال، جانیے تازہ قیمتیں

سونے کی درآمد میں بھاری گراوٹ کے باوجود گھریلو اور عالمی بازار میں تیزی، ملٹی…

3 hours ago