بین الاقوامی

Israeli Supreme Court strikes down controversial judicial law: جنگ اور سیاسی رسہ کشی کے بیچ بنجامن نتن یاہو کو لگا”سپریم “جھٹکا

اسرائیل حماس جنگ کے بیچ اسرائیلی وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کو ایک بڑا جھٹکا لگا ہے ۔دراصل  اسرائیل کی اعلیٰ ترین عدالت نے نیتن یاہو کی حکومت کے منظور کردہ ایک قانون کو کالعدم قرار دے دیا ہے جس نے عدلیہ کی طاقت کو کمزور کیا تھا۔کئی مہینوں کے احتجاج کے بعد گزشتہ سال اسرائیلی پارلیمنٹ سے منظور ہونے والی اس قانون سازی نے حکومتی فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کے لیے عدالت کا اختیار چھین لیا جسے وہ “غیر معقول” سمجھتے تھے۔لیکن اب سپریم کورٹ نے ہی اس قانون کو کالعدم قرار دے کر نتن یاہو کو بڑا جھٹکا دے دیا ہے۔

  اسرائیل کی سپریم کورٹ نے پیر کے روز وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی دائیں بازو کی حکومت کی طرف سے منظور کیے گئے ایک انتہائی متنازعہ قانون کو منسوخ کر دیاہے جس نے عدلیہ  کے کچھ اختیارات کو واپس لے لیاتھا  اور جس قانون نے ملک گیر احتجاج کو جنم دیاتھا۔نئی قانون سازی نے حکومت اور وزراء کے فیصلوں کو منسوخ کرنے کے لیے سپریم کورٹ کے پاس موجود ٹولز میں سے ایک کو ہٹا دیا تھا، لیکن تمام نہیں۔ اس نے عدالت کی ایسے فیصلوں کو کالعدم قرار دینے کی اہلیت کو چھین لیا جو اسے “غیر معقول” سمجھتے تھے۔لیکن اب عدالت نےا س قانون کو ہی منسوخ کردیا ہے۔عدالت نے ایک بیان میں کہا کہ 15 میں سے آٹھ ججوں نے قانون کو کالعدم کرنے کے حق میں فیصلہ دیاہے۔

بتادیں   کہ ڈرامائی حکم غزہ میں جنگ اور لبنان کے ساتھ ممکنہ جنگ کے خدشات کے درمیان اسرائیل کو دوبارہ آئینی اور سیاسی بحران میں ڈال سکتا ہے۔اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو اور ان کے بنیاد پرست دائیں بازو کے سیاسی اتحادیوں کا سخت ردعمل سابق وزیر دفاع بینی گانٹز کو 7 اکتوبر کے حملے کے بعد تشکیل دی گئی ہنگامی اتحاد حکومت کو چھوڑنے پر مجبور کر سکتا ہے۔اگر گینٹز، جو اپوزیشن نیشنل یونٹی الائنس کا حصہ ہے، جنگی کابینہ کو چھوڑ دیتا ہے، تو یہ اسرائیل کو جنگ کے بارے میں فیصلے کرنے کے لیے ایک بنیاد پرست دائیں بازو کی حکومت کے ساتھ چھوڑ دے گا، جس کے غزہ میں جنگ کی امریکی حمایت پر مضمرات ہو سکتے ہیں۔

عدالت نے جس قانون سازی کو ختم کیا ہےوہ گزشتہ جولائی میں منظور کیا گیا تھا۔ یہ سپریم کورٹ کی حکومتی کارروائیوں اور پالیسیوں کی نگرانی کو محدود کرتا ہے اور عدالت کی حکومتی فیصلوں اور تقرریوں کو “معقولیت” کی بنیاد پر روکنے کی صلاحیت کو ختم کرتا ہے۔یہ قانون نیتن یاہو کی عدالتی نظر ثانی کی قانون سازی کا پہلا حصہ تھا – ایک ایسا منصوبہ جس نے اسرائیل کی معیشت، فوجی اور خارجہ تعلقات کو غیر مستحکم کیاہے۔عدالت نے حکم دیا کہ اس قانون کو منسوخ کر دیا جائے کیونکہ اس سے اسرائیل کے جمہوری کردار کو سنگین اور بے مثال نقصان پہنچا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Delhi-NCR Weather Update: دہلی-این سی آر میں موسم کا بدلا مزاج، تیز ہواؤں سے ملی راحت، جلد دستک دے سکتی ہے سردی

بادلوں کی آمد و رفت اور تیز ہواؤں سے گرمی اور حبس میں کمی، 15…

1 minute ago

Adani’s Kutch Copper Plans: اڈانی کی کَچھ کاپر کا بڑا توسیعی منصوبہ، تانبے کی اسمیلٹنگ صلاحیت دوگنی کرکے 10 لاکھ ٹن سالانہ کرنے کی تیاری

کمپنی کا مقصد ہندوستان میں تانبے کی پیداوار بڑھانا، 115 میگاواٹ قابل تجدید توانائی شامل…

32 minutes ago

Nepal Budhi Gandaki Flood: نیپال میں پھر بحران، بوڑھی گنڈک ندی میں سیلاب سے یوپی اور بہار تک خطرہ، کئی پل بہے، 10 افراد لاپتہ

نیپال کے گورکھا ضلع میں بوڑھی گنڈک ندی میں اچانک شدید سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ…

37 minutes ago

Rinku Singh Landed A Job Mopping Floors: معاشی بحران سے جوجھ رہا تھا خاندان، رنکو سنگھ کو ملا پونچھا لگانے کا کام، لیکن نہیں مانی ہار

ہندوستان کے باصلاحیت کرکٹر رنکو سنگھ اپنی جارحانہ بلے بازی اور آخری اوورز میں بڑے…

1 hour ago