بین الاقوامی

Israeli Ambassador Respond: ’’ہم ان پر بھروسہ نہیں کرتے‘‘: امریکہ-ایران مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کی کوشش پر اسرائیلی سفیر کا ردعمل

اسرائیل کے سفیر ریووین آزرنے کہا ہے کہ اسرائیل اُن ممالک پر بھروسہ نہیں کرتا جن کے ساتھ اس کے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ریووین آزر نے زور دے کر کہا کہ اسرائیل کا مؤقف اس کے اپنے اور قریبی اتحادیوں کے نقطہ نظر پر مبنی ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم ایسے ملک پر بھروسہ نہیں کریں گے جس کے ساتھ ہمارے سفارتی تعلقات نہیں ہیں۔ ہم اپنے اور امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے فیصلوں پر بھروسہ کرتے ہیں۔‘‘دراصل، جب سے امریکی صدر نے یہ دعویٰ کیا کہ ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کم کرنے کے لیے بات چیت کی کوششیں جاری ہیں، پاکستان نے دونوں ممالک کے درمیان ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ اسی پس منظر میں اسرائیلی سفیر نے پاکستان کے حوالے سے یہ ردعمل دیا ہے۔

دہلی کے ساتھ قریبی تعاون کو بھی دہرایا

جب ریووین آزار سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں امریکہ کے مبینہ سرمایہ کاری منصوبے اور اس کے بھارت-اسرائیل تعلقات پر ممکنہ اثرات کے بارے میں سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ براہ راست اسرائیل سے متعلق نہیں ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نئی دہلی کے ساتھ قریبی تعاون کو بھی دہرایا۔ انہوں نے کہا، ’’اسرائیل اس معاملے سے براہ راست وابستہ نہیں ہے۔ بھارت کے ساتھ ہمارا مضبوط تعاون ہے۔ خوش قسمتی سے وزیر اعظم نریندر مودی کے دورے کی بدولت ہم دفاعی اور دیگر شعبوں میں بڑے معاہدے آگے بڑھانے اور ان پر دستخط کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔‘‘

بھارت کے حقِ دفاع کی حمایت

واضح رہے کہ اسرائیل نے اس سے قبل بھی دہشت گردی کے واقعات کے بعد بھارت کو سفارتی سطح پر مضبوط حمایت فراہم کی ہے۔ پہلگام، جموں و کشمیر میں حملے کے بعد اسرائیل اُن ابتدائی ممالک میں شامل تھا جس نے بھارت کے حقِ دفاع کی حمایت کی تھی۔ پہلگام حملے کے بعد بھارت نے پاکستان اور پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر میں دہشت گردی کے ڈھانچے کو نشانہ بناتے ہوئے آپریشن سندور شروع کیا۔ ریووین آزار نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا تھا کہ اسرائیل بھارت کے حقِ دفاع کی حمایت کرتا ہے اور دہشت گردوں کو خبردار کیا کہ ان کے جرائم سے بچنے کے لیے کوئی محفوظ جگہ نہیں ہوگی۔ بنیامین نیتن یاہو اُن عالمی لیڈروں میں شامل تھے جنہوں نے عوامی طور پر بھارت کے اقدام کی حمایت کی اور کہا کہ ہر ملک کو اپنے شہریوں کو سرحد پار خطرات سے بچانے کا بنیادی حق حاصل ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو۔

Abul Kalam

Recent Posts

PM Modi’s road show: بھونیشور میں پی ایم مودی کے روڈ شو کو لے کر جوش و خروش، اوڈیشہ کے لوگوں نے کہا- ریاست کی ترقی کو ملے گی نئی رفتار

وزیر اعظم نریندر مودی کے اوڈیشہ دورے کے دوران بھونیشور میں جشن کا ماحول رہا۔…

5 hours ago

Damodardas Mulchand Modi Biography: کھڑگے کے متنازع بیان کے بعد سرخیوں میں وزیر اعظم مودی کے والد، جانیں کون تھے دامودر داس مول چند مودی؟

سیاسی بیان بازی کے درمیان وزیر اعظم نریندر مودی کے آنجہانی والد دامودر داس مول…

5 hours ago

PV Sindhu: پی وی سندھو کا بی ڈبلیو ایف فرنچ اوپن کا خطاب جیتنے کا خواب ادھورا، فائنل میں این سی ینگ نے ماری بازی

ہندوستان کی اسٹار بیڈمنٹن کھلاڑی پی وی سندھو کو سپر 750 ٹورنامنٹ کے فائنل میں…

6 hours ago