بین الاقوامی

Israel threatens to resume Gaza war: جنگ بندی ختم کرنے کی دھمکی پر حماس نے ٹرمپ اور نتن یاہو کو دیا جواب،کہا-دھمکیوں کی کوئی اہمیت نہیں،معاہدے کا احترام ضروری

حماس کے زیر قبضہ اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی مؤخر کرنے پر امریکی صدر  اور اسرائیلی وزیراعظم کی دھمکی پر حماس نے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔اس حوالے سے حماس کے رہنما سامی ابو زہری نے کہا کہ ٹرمپ کو یاد رکھنا چاہیے کہ جنگ بندی معاہدے کا احترام دونوں فریقوں کو کرنا ہے۔حماس رہنما نے مزید کہا کہ اسرائیل کی طرف سے معاہدے کا احترام ہی یرغمالیوں کو واپس لانے کا واحد راستہ ہے۔انھوں نے کہا کہ دھمکیوں کی زبان کی کوئی اہمیت نہیں، یہ صرف مسائل اُلجھا دے گی۔

 یاد رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حماس کی جانب سے ہفتے تک تمام اسرائیلی قیدی رہا نہ کرنے کی صورت میں فائر بندی ختم کرنے اور غزہ کو ’جہنم بنانے‘ کی دھمکی دی ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ اسرائیل اس معاملے پر ان سے اختلاف کر سکتا ہے اور یہ کہ وہ اس معاملے پر اسرائیلی وزیر اعظم بن یامین نتن یاہو سے بات کریں گے۔اوول آفس میں  صحافیوں کے ساتھ ایک گفتگو کے دوران ٹرمپ نے حماس کی جانب سے رہا کیے گئے تین قیدیوں کی صحت اور اس اعلان پر مایوسی کا اظہار کیا کہ فلسطینی گروپ مزید قیدیوں کو رہا نہیں کرے گا۔انہوں نے کہا کہ ’جہاں تک میرا تعلق ہے، اگر تمام قیدیوں کو ہفتے کی دوپہر 12 بجے تک واپس نہیں کیا جاتا، تو میرے خیال میں یہی مناسب وقت ہوگا کہ فائر بندی منسوخ کر دی جائے اور سب کچھ ختم ہو جائے۔ میں کہوں گا کہ انہیں ہفتے کے روز دوپہر 12 بجے تک واپس آ جانا چاہیے۔صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ تمام قیدیوں کو ایک ساتھ رہا کیا جائے، نہ کہ تھوڑے تھوڑے کر کے، ’ہم سب کی واپسی چاہتے ہیں۔

ادھراسرائیلی وزیر اعظم بنجامن نیتن یاہو نے کہا ہے کہ اگر حماس نے اگلے ہفتے کی دوپہر تک پٹی میں قید اسرائیلیوں کو رہا نہ کیا تو غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ ختم ہو جائے گا۔انہوں نے ایک ویڈیو بیان میں مزید کہا کہ “فوج اس وقت تک شدید لڑائی کے لیے واپس آئے گی جب تک کہ حماس کو مکمل شکست نہیں دی جاتی”۔ نیتن یاہو نے یہ واضح نہیں کیا کہ آیا ان کے الفاظ میں غزہ میں قید تمام اسرائیلی شامل ہیں یا جنگ بندی کے معاہدے کے ایک حصے کے طور پر اسرائیل کے زیر حراست فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے ہفتے کو رہا کیے جانے والے قیدیوں کا ایک گروپ شامل ہے۔اسرائیلی فوج نے جنوبی سمت یعنی غزہ کے آس پاس جنگی تیاریوں کی سطح میں اضافے اور “مختلف منظرناموں” کی صورت میں وہاں کمک کی منتقلی کا اعلان کیا ہے

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

2 hours ago