Hamas Israel War: امریکہ میں رائٹرز کی جانب سے کرائے گئے ایک سروے سے پتہ چلتا ہے کہ امریکیوں کی اکثریت جن کا تعلق ریپبلکن اور ڈیموکریٹک دونوں جماعتوں سے ہے چاہتی ہے کہ امریکہ غزہ میں فلسطینی شہریوں کو ہونے والے نقصانات کو روکنے میں مدد کرے اور اسرائیل کی طرف سے حماس کے خلاف چھیڑی گئی جنگ ختم کی جائے۔
دو دن تک جاری رہنے والے اور جمعے کو ختم ہونے والے سروے کے نتائج سے ظاہر ہوا کہ 78 فیصد شرکا جن میں 94 فیصد ڈیموکریٹس اور 71 فیصد ریپبلکن شامل ہیں انہوں اس بیان سے اتفاق کیا کہ امریکی سفارت کاروں کو فعال طور پر ایک منصوبے پر کام کرنا چاہیے۔جس میں شہریوں کو غزہ میں لڑائی چھوڑ کر دوسرے ملک جانے کی اجازت دی جائے۔ 22 فیصد افراد نے نے اس رائے سے اختلاف کیا۔
نئے سروے کے مطابق تنازع میں اسرائیل کے موقف کے لیے امریکیوں کی حمایت
نئے سروے کے مطابق تنازع میں اسرائیل کے موقف کے لیے امریکیوں کی حمایت 2014 کی رائے شماری کے مقابلے میں زیادہ تھی۔ نئی رائے شماری میں 41 فیصد شرکاء نے کہا کہ وہ اس بیان سے متفق ہیں کہ حماس کے ساتھ تنازع میں امریکہ کو اسرائیل کا ساتھ دینا چاہیے۔ اور 2 فیصد نے کہا کہ امریکہ فلسطینیوں کی حمایت کرنی چاہیے۔
2014 کے تنازعے کے دوران کرائے گئے رائٹرز کے سروے میں 22 فیصد شرکا نے کہا کہ امریکہ کو اسرائیلی موقف کی حمایت کرنی چاہیے اور 2 فیصد نے فلسطینی موقف کی حمایت کی تھی۔ سروے میں اسرائیل کے موقف کے لیے ریپبلکنز کی حمایت 54 فیصد رہی۔ اسرائیلی پوزیشن کے لیے ڈیموکریٹس کی حمایت 37 فیصد رہی۔
سروے کے شرکا کی ایک بڑی فیصد نے تنازع میں مختلف موقف اپنائے۔ 27 فیصد نے کہا کہ امریکہ کو ایک غیر جانبدار ثالث ہونا چاہیے اور 21 فیصد نے کہا کہ امریکہ کو بالکل مداخلت نہیں کرنی چاہیے۔
40 سال سے کم عمر کے تقریباً 40 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ امریکہ کو ایک غیر جانبدار ثالث ہونا چاہیے۔ سروے کے نتائج میں 20 لاکھ سے زائد آبادی والے حماس کے زیر کنٹرول علاقوں میں عام فلسطینیوں کی صورت حال کے بارے میں امریکیوں نے انتہائی تشویش کا اظہار کیا ہے۔
81 فیصد شرکا نے اس بیان سے اتفاق کیا کہ اسرائیل کو حماس کے خلاف اپنے انتقامی حملوں میں شہریوں کو ہلاک کرنے سے گریز کرنا چاہیے اور 19 فیصد نے اس بیان سے اختلاف کیا۔
شرکا کو اختیارات کی فہرست پیش کی گئی کہ موجودہ تنازع کا سب سے زیادہ ذمہ دار کون ہے تو ان میں سے 49 فیصد نے حماس کا انتخاب کیا اور 9 فیصد نے اسرائیل کا انتخاب کیا۔ رائٹرز کے سروے سے ظاہر ہوا کہ امریکیوں کو موجودہ صدر جو بائیڈن یا سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بحران کو حل کرنے کی صلاحیت پر زیادہ اعتماد نہیں ہے۔ اس سروے میں 1003 افراد نے حصہ لیا۔
بشکریہ : alarabiya
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…
پی ایم مودی نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج ہندوستان موبائل مینوفیکچرنگ میں دنیا…
صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…