-بھارت ایکسپریس
Attack On Al-Maghazi Camp: غزہ میں اسرائیل کی کارروائی جاری ہے اوراسرائیل فوج مسلسل حماس کے خلاف مسلسل بمباری کرر ہی ہے۔ حالانکہ اس بمباری میں بڑی تعداد میں بے قصورعوام ہلاک کئے جا رہے ہیں، جس میں خواتین اوربچے شامل ہیں۔ اس درمیان ہفتہ کے روز (4 نومبر) کو دیر شب غزہ پٹی کے المغازی پناہ گزیں کیمپ میں ایک خطرناک دھماکہ ہوا۔ سی این این نے اسپتال کے افسران کے حوالے سے بتایا کہ اس حملے میں درجنوں لوگ مارے گئے اورکئی زخمی ہوگئے۔
پناہ گزیں کیمپ کے ایک باشندہ نے کہا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا، جب وہ اپنے گھرمیں بیٹھے تھے۔ تبھی اچانک انہوں نے دھماکہ کی آواز سنی۔ دھماکہ اتنا خطرناک تھا کہ اس سے پورا علاقہ دہل گیا۔ حملے سے متعلق اسرائیلی فوج نے فوراً کوئی تبصرہ نہیں کیا۔ اسرائیلی دفاعی فورس (آئی ڈی ایف) نے کہا کہ وہ دھماکہ کے آس پاس کے حالات کی جانچ کر رہے ہیں۔
فلسطینی عوام کوعلاج کی ضرورت
وہیں الاقصیٰ شہید اسپتال میں نرسنگ سربراہ ڈاکٹر خلیل الدقران نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کم ازکم 33 لاشیں دیکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کیمپ کے ایک گھر پر حملہ کیا گیا۔ یہ گھرلوگوں سے بھرا ہوا تھا۔ گھرمیں رہنے والے لوگوں پر بمباری کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ متاثرہ لوگوں میں کئی خواتین اور بچے تھے۔ ڈاکٹر الدقران نے کہا کہ اسپتال میں ایندھن کی کمی کے سبب لوگوں کا علاج کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ اسپتال کے اندر ایسے لوگوں کی تعداد کافی زیادہ ہے، جنہیں علاج کی ضرورت ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اسپتال میں مریضوں کی تعداد بیڈ سے دوگنی ہوگئی ہے۔
دھماکہ کے لئے اسرائیل ذمہ دار
وہیں دیرالبلاہ الاقصیٰ شہید اسپتال کے ڈائریکٹرآف کمیونیکیشن محمد الحاج نے کہا کہ دھماکہ میں 52 افراد کی جانچ چلی گئی۔ انہوں نے اس دھماکہ کے لئے اسرائیلی ہوائی حملے کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ واضح رہے کہ غزہ کے جنوبی حصے میں واقع المغازی پناہ گزیں کیمپ کے آس پاس سنکری گلیاں ہیں اور یہاں لوگوں کی آبادی بھی کافی زیادہ ہے۔ جبکہ 0.6 مربع کلومیٹر رقبے پرپھیلے اس کیمپ میں 33 ہزار سے زائد افراد مقیم ہیں۔
-بھارت ایکسپریس
نیشنلسٹ موومنٹ کے رہنما دیولت باہسیلی نے کہا کہ "اگر دہشت گردی کا خاتمہ ہو…
جے پی سی کا اجلاس منگل 5 نومبر کو بھی جاری رہا۔ جے پی سی…
مدنی نے کہا کہ جس طرح فرقہ پرست طاقتیں اور اقتدار میں بیٹھے کئی وزراء…
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…