بین الاقوامی

Israel Hamas War: ‘ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں، اگر جنگ نہ رکی…’، امریکہ کی ایران کو ‘دھمکی’

Israel Hamas War: امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے ایران پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ حماس کے اسرائیل پر حملے میں ملوث ہے۔ اتوار کو لنڈسے گراہم نے کہا کہ اگر ایران باز نہ آیا تو اسے بھاری قیمت ادا کرنا پڑ سکتی ہے۔

انہوں نے کہا، ’’ہم آج یہاں ایران کو یہ بتانے کے لیے آئے ہیں کہ ہم تمہیں دیکھ رہے ہیں۔ اگر یہ جنگ جاری رہی تو یہ آپ کے گھر تک پہنچ جائے گی۔‘‘ خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق لنڈسے نے 7 اکتوبر کو حماس کے حملے کے حوالے سے کہا کہ یہ ماننا مضحکہ خیز ہے کہ اس حملے میں ایران کا کوئی ہاتھ نہیں ہے۔

‘اسرائیل ترقی کرتا رہے گا، حماس تباہ ہو جائے گا’

ٹائمز آف اسرائیل کے مطابق پانچ ریپبلکن اور پانچ ڈیموکریٹس پر مشتمل امریکی سینیٹ کا دو طرفہ وفد اسرائیل کے شہر تل ابیب پہنچ گیا ہے۔ اس وفد کی قیادت لنڈسے گراہم کر رہے ہیں۔ گراہم نے تل ابیب میں کہا کہ “اس جنگ میں فتح کیا ہے؟ ایک دہشت گرد تنظیم کو تباہ کرنا فتح ہے، اسرائیلی عوام کو اس امن کا احساس دلانا جو وہ کھو چکے ہیں، فتح ہے”۔

وفد نے فلسطینی عوام سے کہا کہ جب حماس کا خاتمہ ہو جائے گا تو فلسطینیوں کے لیے مثبت نقطہ نظر سامنے آئے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ ’اسرائیل پھل پھول رہا ہے، وہ زندہ رہے گا، حماس تباہ ہوچکا ہے، فلسطینی عوام کے پاس بہتر زندگی کا آپشن موجود ہے۔‘

یہ بھی پڑھیں- Gaza Under Attack: اسرائیل کا فضائی حملہ تیز، صرف ایک رات میں غزہ میں 400 افراد ہلاک، وحشی پن میں اسرائیل نے ہلاکو دی مات

7 اکتوبر کو حماس نے اسرائیل پر حملہ کیا، جس میں 1,400 سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جن میں سے زیادہ تر عام شہری اپنے گھروں میں یا غزہ کی سرحد کے قریب موسیقی کے میلے میں تھے۔ جبکہ حماس نے 200 سے زائد افراد کو یرغمال بنایا۔ اسی وجہ سے امریکہ نے اسرائیل سے غزہ میں زمینی کارروائیاں بند کرنے کی درخواست کی ہے۔ دراصل امریکہ کو لگتا ہے کہ آنے والے وقت میں حماس مزید یرغمالیوں کو رہا کرے گا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Air India Flight Suspension: سکیورٹی خدشات کے پیش نظر ایئر انڈیا کی سعودی عرب آنے اور جانے والی پروازیں 14 نومبر تک معطل

یہ تازہ ایڈوائزری اس اعلان کے صرف چھ دن بعد سامنے آئی ہے، جس میں…

4 hours ago

The BJP’s New Balance in UP: یوگی کی زمین، مودی کا آسمان: یوپی میں بی جے پی کا نیا سیاسی توازن

امت شاہ کے لکھنؤ دورے اور ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد 2027 اور…

5 hours ago

CM Yogi’s leadership in UP: کیا امت شاہ نے یوپی میں یوگی آدتیہ ناتھ کی قیادت پر مہر لگا دی؟ 2027 اور 2029 کے سیاسی فارمولے کا پورا حساب

لکھنؤ میں بی جے پی کی ریاستی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ کے بعد قیاس آرائیاں…

5 hours ago

Supreme Court on UP SIR: اتر پردیش ایس آئی آر معاملے میں سپریم کورٹ سخت، الیکشن کمیشن کو تحقیقات کی ہدایت

سپریم کورٹ نے اتر پردیش میں ووٹر لسٹ سے نام حذف کرانے کے لیے بڑی…

5 hours ago