بین الاقوامی

Israel convenes National Security Cabinet meeting: اسرائیل نے قومی سلامتی کی کابینہ کا اجلاس کیا طلب، جنگ بندی کے امکانات پر کیا جائے گا تبادلہ خیال

تل ابیب: اسرائیل کی قومی سلامتی کی کابینہ نے جمعرات کے روز ایک اجلاس طلب کیا ہے۔ اس اجلاس میں حماس کے ساتھ جاری جنگ روکنے کے امکانات پر غور کیا جائے گا۔ سیکورٹی کابینہ کا اجلاس اسرائیلی سیکورٹی فورسز یعنی آئی ڈی ایف ہیڈ کوارٹر میں منعقد ہوگا۔

اسرائیل نے واضح کیا ہے کہ وہ فلاڈیلفیا اور نیٹزرم کوریڈور میں اپنی افواج کے انخلاء کی اجازت نہیں دے گا۔ اسرائیل کے رویے کی وجہ سے رواں ہفتے ہونے والے قاہرہ کی ثالثی کے مذاکرات ناکام ہوتے دکھائی دے رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن اتوار سے منگل تک مشرق وسطیٰ میں تھے (7 اکتوبر کے بعد سے اعلیٰ امریکی عہدیدار کا مشرق وسطیٰ کا یہ نواں دورہ ہے)۔

بلنکن نے اعلیٰ اسرائیلی قیادت سے کئی ملاقاتیں کیں۔ جس میں صدر اساق ہرزوگ، وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور وزیر دفاع یوو گیلنٹ شامل تھے۔ انہوں نے مصری صدر عبدالفتاح السیسی اور قطری وزیراعظم محمد بن عبدالرحمن بن جاسم سے بھی ملاقات کی۔

19 اگست کو یروشلم میں بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ 3 گھنٹے کی ملاقات کے بعد، امریکی وزیر خارجہ نے کہا تھا کہ اسرائیلی فریق امن کے حصول کے لیے امریکہ کی جانب سے پیش کردہ ’’ثالثی کی تجویز‘‘ پر راضی ہو گیا ہے۔

نیتن یاہو نے ہلاک ہونے والے فوجیوں کے اہل خانہ سے ملاقات کی۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ فلاڈیلفیا کوریڈور اور نیٹزرم کوریڈور میں اسرائیلی فورسز تعینات رہیں گی۔

حماس نے بدھ کو فلسطینی اسلامی جہاد کے ساتھ ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ کسی سمجھوتے سے کم کو قبول نہیں کرے گا جس میں ایک جامع جنگ بندی اور غزہ پٹی سے اسرائیلی افواج کا مکمل انخلاء شامل ہے۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے پہلے مذاکرات کو نظر انداز کر کے اپنی جارحیت جاری رکھی۔ جس کی وجہ سے مذاکرات ناکام ہوئے اور اس کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔

واضح رہے کہ مئی کے مہینے میں اسرائیل اور حماس کے درمیان بالواسطہ جنگ بندی کی بات چیت ہوئی تھی۔ جس کا خاکہ امریکی صدر جو بائیڈن نے تیار کیا تھا۔

اب ان مذاکرات کے ناکام ہونے کا امکان ہے، کیونکہ اسرائیل نے فلاڈیلفیا کوریڈور اور نیٹزرم کوریڈور دونوں میں اپنی فوجیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق سینئر اسرائیلی حکام کے مطابق یہ مذاکرات ٹوٹنے کے دہانے پر ہیں۔ جس کی وجہ سے قیدی معاہدے کا امکان بھی نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

10 minutes ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

42 minutes ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

54 minutes ago